PRESS RELEASE DATE 02.03.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیسشعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(145)
مورخہ 02/03/2023
بھاولپور ( ) پولیس تھانہ قائمپورکی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی،موبائل سنیچنگ جیسے جرائم میں ملوث صابری گینگ کے2ملزمان اور منشیات کے 2ملزما ن گرفتار،  لاکھوں روپے کے موبائل اور2500گرام چرس برآمد، ملزمان پابند سلاسل ۔عوام الناس کا خراج تحسین، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، ڈی پی اوسید محمد عباس 
تفصیلات کے مطابق بھاولپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس تھانہ قائمپور کی ٹیم نے ایس ایچ اوعامر لعل کی قیادت میں صابری گینگ کے دو بڑے موبائل سنیچر کو گرفتار کر لیا جن سے  لاکھوں روپے کے موبائل برآمد ہوئے،موبائل سنیچر مختلف علاقہ حدود میں وارداتیں کرتے تھے ۔اس کے علاوہ منشیات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے 2500گرام چرس برآمد ہوئی۔ ڈی پی او بہاولپور نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ قائمپور کی سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی ایس ایچ او قائمپور عامر لعل اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے اور ایسی مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(146)
02-03-2023 
بہاول پور()پولیس پکار15سنٹرالائزڈسسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ماہ فروری2023 ء کل55071ایمرجنسی کالز میں سے31716 فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں،شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے،پولیس افسران 15 کی کال پرفوری ریسپانس کریں،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر رسپانس میں سستی یا غفلت پرمحکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی،ڈی پی اوسید محمد عباس ۔
تفصیلات کے مطابق پکار15سنٹرالائزڈسسٹم بہاول پورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈاور24/7 ایکٹیوہے۔ فروری کے مہینے میں پکار15سنٹر الائزڈسسٹم پر کل55071کالز موصول ہوئیں،جن میں 4679کالزپر فوری امداد جبکہ1870کالزپرشہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ31716جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ٹریفک کیسسزسے متعلق145کالزموصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگرمتعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرا ت بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پروارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اورعزت وآبرو کا تحفظ کویقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اورایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

image