PRESS RELEASE DATE 03.03.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(147)
03-03-2023
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداور اما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامور افسران و  جوانوں کوچیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیںگے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیسشعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(148)
مورخہ 03/03/2023
بھاولپور ( ) پولیس تھانہ ہیڈ راجکاں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، منشیات و شراب فروش ملزما ن گرفتار، 2200گرام چرس اور 28لیٹر برآمد، ملزمان پابند سلاسل ۔ عوام الناس کا خراج تحسین، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، ڈی پی اوسید محمد عباس 
تفصیلات کے مطابق بھاولپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس تھانہ ہیڈ راجکاںکی ٹیم نے ایس ایچ اوشہزاد بابر کی قیادت میں  شراب فروش محمد ارشد اور منشیات فروش فضل الرحمان 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ،جن سے 2200گرام چرس  اور 28لیٹر دیسی شراب برآمدکر لی۔ ڈی پی او بہاولپور نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ  منشیات فروشوں اور شراب فروشوںکے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے نا سورعناصر سے پاک کیا جاسکے۔منشیات فروشی ایک لعنت ہے،جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفرکردارتک پہنچاناہے، عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے اور ایسی مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*************************************

image