PRESS RELEASE DATE 15.03.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیسشعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(168)

مورخہ 15/03/2023

بھاولپور ( ) پولیس تھانہ کینٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی،5کلوگرام سے زائدہیروئن برآمد، ملزم پابند سلاسل ۔عوام الناس کا ایس ایچ او اور ٹیم کو خراج تحسین، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، ڈی پی اوسید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق بھاولپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس تھانہ کینٹ کی ٹیم نے ایس ایچ او کی قیادت میںمنشیات فروش محمد جابر عرف شیرا بھٹی کو گرفتار کر لیا ،جس کے قبضہ سے 05کلو20گرام ہیروئن برآمدکر لی۔ ڈی پی او بہاولپور نے ایس ایچ او کینٹ اور ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا،  منشیات فروشوںکے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ معاشرے کو ایسے نا سورعناصر سے پاک کیا جاسکے۔منشیات فروشی ایک لعنت ہے،جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفرکردارتک پہنچاناہے، عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے اور ایسی مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیسشعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(169)

مورخہ 15/03/2023

بہاولپور ، ڈی پی او بہاولپور کا منشیات فروشی کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم۔ تھانہ خیر پور ٹامیوالی و تھانہ ڈیراور پولیس نے منشیات و شراب فروش گرفتار کر لیے۔ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے منشیات فروشی اکے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او خیر پور ٹامیوالی نے ٹیم کے ہمراہ منشیات و شراب فروش گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں محمد نعیم۔ ظہور احمد اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کہروڑ پکا کے رہائشی ہیں۔جن سے 1060گرام چرس اور 30لیٹر شراب دیسی برآمد ہوئی ۔ جبکہ تھانہ ڈیراور پولیس نے شراب فروش ناصر کو گرفتار کرتے ہوئے 50 لیٹر شراب دیسی برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرلیے ۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے زہر کو ہر صورت بہاولپور سے ختم کرنے کا عزم ہے۔ ایسے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی او نے تھانہ خیر پور ٹامیوالی اور تھانہ ڈیراور پولیس کو اس کارروائی پر شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

image