PRESS RELEASE DATE 16.03.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(170)
مورخہ 16/03/2023
بھاولپور ( ) تھانہ صدر یزمان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ،31کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم پابند سلاسل ۔عوام الناس کا ایس ایچ او اور ٹیم کو خراج تحسین، منشیات جیسی لعنت سے نوجوان نسل کی تباہی کو روکنا مقصود ہے، ایس مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس 
بھاولپور ( ) تھانہ صدر یزمان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ،31 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم پابند سلاسل ۔عوام الناس کا ایس ایچ او اور ٹیم کو خراج تحسین، منشیات جیسی لعنت سے نوجوان نسل کی تباہی کو روکنا مقصود ہے، ایس مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات فروشی کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ڈی پی او یزمان لعل محمد کھوکھر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان را ئوشہزاد بابر اور ٹیم نے بہترین حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے منشیات سپلائیر محمد اظہر ولد غلام دستگیر کو گرفتار کر لیا ، ملزم 50 ڈی بی سوکڑ مائنر کا رہائشی ہے۔ پولیس نے جدید پولیسنگ تکنیس کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو قابو کیا۔ جس کے قبضہ سے 31 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی ۔ ملزم محمد اظہر نے مزید انکشاف کیا کہ اس نے یہ چرس محمد مظہر سے خرید کی ہے جو کہ سمہ سٹہ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او بہاولپور نے ایس ایچ او صدر یزمان اور ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا،  منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔منشیات فروشی ایک ایسی لعنت ہے جس نے ملک کے آج اور کل کا نقصان کر رکھا ہے اور منشیات کی اس جڑ کو معاشرے سے ختم کرنے میں ہی معاشرے کی بقا پوشیدہ ہے۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔  عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے اور ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
image