ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(171)
مورخہ 17/03/2023
بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی پروفیشنل کمانڈ کے ثمرات، تھانہ عباس نگر پولیس کی چوری کے مقدمات میں بھاری ریکوری، 20لاکھ سے زائد مالیت کے سولر پلیٹس اور کنورٹروغیرہ برآمد۔03ملزمان پابند سلاسل ۔بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی جرائم کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی پروفیشنل کمانڈ کے ثمرات آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔SDPOسرکل صدر بہاول پورکی زیر نگرانی پولیس تھانہ عباس نگر کی ٹیم نے ایس ایچ او کی زیر قیادت 03ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 20لاکھ سے زائد مالیت کے سولر پلیٹس اور کنورٹرز وغیرہ کو ریکورکر لیا گیا۔ ڈی پی او بہاولپور نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجرم جرم کرکے قانون کی نظر سے کسی صورت نہیں بچ سکتا، مجرمان کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے آپریشن کو تیز کیا جائے گا تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(172)
مورخہ 17/03/2023
بھاولپور ( ) تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ صدر یزمان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، قماربازی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ نے14ملزمان کو دائو پر لگی رقم سمیت گرفتارکرلیاجبکہ تھانہ صدر یزمان پولیس نے 01منشیات فروش کو گرفتار کرکے01کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی، ملزمان پابند سلاسل ۔ جرم جیسا بھی ہو معاشرے سے جرم کو جڑسے ختم کرنا ہے، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
بھاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ صدر یزمان پولیس کی قماربازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ،تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے دائو پر لگی01لاکھ 55ہزار سے زائد رقم برآمدکر لی جبکہ تھانہ صدر یزمان پولیس نے 01ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 01کلو 550گرام چرس برآمد کر لی، ملزمان پابند سلاسل ۔عوام الناس کا ایس ایچ او زاور ٹیم کو خراج تحسین، جرم جیسی اس لعنت سے نوجوان نسل کی تباہی کو روکنا مقصود ہے، ایس مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا ہماری اولیں ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
image