PRESS RELEASE DATE 30.03.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(191)

مورخہ 30/03/2023

بہاولپور(     ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، مختلف مقدمات میں 10ملزمان گرفتار ۔25لیٹردیسی شراب ،01کلو گرام سے زائد چرس اور اسلحہ ناجائز برآمد ۔ ملزمان پابند سلاسل، جرائم جیسی لعنت سے نوجوان نسل کی تباہی کو روکنا مقصود ہے،جرم جیسا بھی ہو قانون کی نظر سے نہیں بچ سکتا، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائنز ،قائمپوراورمسافر خانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے03ملزمان کو 01کلو900 گرام چرس اور 1کلو گرام بھنگ سمت گرفتار کر لیا ۔ تھانہ خیر پور پولیس 01ملزمان کو 25لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ مسافر خانہ ،ہیڈراجکاں،عنائیتی اور خیرپور ٹامیوالی پولیس نے06ملزمان کو02 عددپسٹل30بور ،01عدد رائفل،01عدد پسٹل9mmاور02عدد ریوالور32بور کے ساتھ گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان کو بند حوالات کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔نشے جیسی لعنت سے نوجوان نسل کی تباہی کو روکنا مقصود ہے۔ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر سی آئی اے پولیس کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(192)

مورخہ 30/03/2023

بہاولپور(     )ڈی پی او سید محمد عباس کا بہاولپور شہر کے مختلف مقامات کے آٹا تقسیم پوائنٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود۔ سیکیورٹی و ترسیل کے عمل کو مزید بہتر کیا جا کر عوام کیلیے سہولیات پیدا کی جارہی ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور آئی جی پنجاب کی آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے شہر بہاولپورمیں عید گاہ میلاد چوک،عباسیہ ہائی سکول،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اور ڈرنگ سٹیڈیم کے آٹا پوائنٹس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی بارے ڈیوٹی پر موجود افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ آٹا پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جن کی حاضری اور ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں جبکہ ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر آٹا تقسیم کا عمل شروع ہونے سے لیکر ختم ہونے تک موجود رہتے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے دوران وزٹ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے ۔ کوشش کریں کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو، تاکہ گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی سہولت کو نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے ہر شہری تک باآسانی پہنچایا جاسکے۔ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں خصوصا بزرگ اور خواتین کیلئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں جس سے ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کو ئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ڈی پی او نے اس موقع پر شہریوں سے بھی گفتگو کی اور آٹا تقسیم سے متعلق انکے مسائل معلوم کرکے موقع پر حل کرنے کی احکامات بھی جاری کیے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************