ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(193)
31-03-2023
بہاول پور( )جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(194)
مورخہ 31/03/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کا تحفظ سینٹر کی ورکنگ کو مزید بہتر اور تیز کرنے کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور این جی اوز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں ، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کیلئے تحفظ سینٹر ایک حقیقی تحفظ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بہاولپور میں تحفظ سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا۔ ڈی پی او کے خصوصی احکامات پر پولیس خدمت مرکز بہاولپور میں تحفظ سنٹر قائم کیا گیا تھا۔ یہ تحفظ سنٹر ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں ، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی ، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کیلئے کام کر رہا ہے ۔تحفظ سنٹر میں خصوصی طور پر محکمہ پولیس سے میل اور فی میل وکٹم سپورٹ آفیسر کے ساتھ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کا ایک نمائندہ اور ایک سپیشل پرسن کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور کمزور ومحکوم طبقات کے افراد باآسانی اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں۔تحفظ سنٹر پر سرکاری اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے قانونی مدد، سماجی تحفظ اور مکمل آگاہی و راہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او سید محمد عباس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور این جی اوز کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے اور باہمی شراکت کے ساتھ معاشرے کے ان نظر انداز طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے تین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سربراہ، فوکس ٹرانسجینڈر آرگنائزیشن اور پاکستان رورل ورکرز سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست ہائے نے نمائندگی کرتے ہوئے اپنی خدمات دینے کا اعادہ کیا ہے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایم او یو کے بعد سے بہاولپور پولیس تحفظ سینٹر ان اداروں اور متاثرہ و مدد کے مستحق افراد کیلئے ایک پل کا کام کرے گا۔ جس سے کسی بھی آنے والے سائل ، بچے ، نشے کے عادی افراد ، سماجی و معاشرتی طور پر نظر انداز افراد کو متعقلہ محکمہ یا این جی او کے سپرد کر کے تحفظ سینٹر کا نمائندہ اس کا فالواپ لے گا۔ تاکہ ان افراد کی فلاح و بہبود بہتر اور تیز ترین طور پر ہو سکے تاکہ ایسے افراد معاشرے میں اپنا ایک مثبت کردار ادا کر سکیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************