ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(195)
مورخہ 01/04/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کا آٹا تقسیم پوائنٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود، سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ شہریوں کیلئے پرامن ماحول مہیا کرنے کیلئے پولیس سرگرم عمل ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور آئی جی پنجاب کی آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے شہر کے اہم آٹا پوائنٹس ڈرنگ اسٹیدیم اور عباسیہ ہائی سکول کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی بارے ڈیوٹی پر موجود افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولپور نے اپنے سرکل میں موجود مسافر خانہ ،عباسنگر اور نور پور کے آٹا پوائنٹس کا وزٹ کیا اور سکیورٹی پر موجود افسران کو چیک کیا اس کے علاوہ تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل کے آٹا پوائنٹس پر موجود سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ بہاولپور میں تمام آٹا پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جن کی حاضری اور ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں جبکہ ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر آٹا تقسیم کا عمل شروع ہونے سے لیکر ختم ہونے تک موجود رہتے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے دوران وزٹ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے ۔ کوشش کریں کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو، تاکہ گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی سہولت کو نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے ہر شہری تک باآسانی پہنچایا جاسکے۔ پولیس کی ذمہ داری ہیکہ تمام شہریوں خصوصا بزرگ اور خواتین کیلئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں جس سے ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کو ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ڈی پی او نے اس موقع پر شہریوں سے بھی گفتگو کی اور آٹا تقسیم سے متعلق انکے مسائل معلوم کرکے موقع پر حل کرنے کی احکامات بھی جاری کیے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(196)
01-04-2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی طرف سے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نئے ترقی پانے والے بہاولپور کے ایس پیز کے اعزاز میں پروقار و پرتکلف عشائیہ کا اہتمام۔ ڈی پی او نے نیک خواہشات کا اظہار کیا مستقبل میں آپکے کامیاب کیرئیر کیلئے دعاگو ہوں۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے بہاولپور کے نئے ترقی پانے والے ایس پیز کے اعزاز میں بہاول جم خانہ میں پروقار و پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ ایس پی عابد وڑائچ اور ایس پی شمس خان اس تقریب کے مہمان تھے۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد عظیم، ڈی ایس پی صدر سرکل اظہر گیلانی، ڈی ایس پی لیگل عبدالرف ، ڈی ایس پی یزمان لعل محمد کھوکھر، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور ڈی ایس پی آگنائزڈ کرائم جمشید علی نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے ترقی پانے والے ایس پیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تمام افسران نے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آپکو قابلیت اور محنت کی بدولت ترقی سے ہمکنار کیا۔ میری دعا ہیکہ مستقبل میں آپکا کیرئیر روشن اور کامیاب ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو عہدہ اللہ تعالی کی طرف سے تفویض کردہ ہوتا ہے ہر ممکن کوشش ہو کہ اس ملک و قوم کی ترقی اور کامرانی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مہمانان نے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ ہم آئی جی پنجاب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر ترقی کا عمل تیز کیا۔ ہماری حتی الامکان کوشش ہوگی کہ سینئر افسران اور خصوصا عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔ مزید کہا کہ ہم ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کے مشکور ہیں جنہوں نے اس موقع پر ہمیں مدعو کیا اور ہماری خوشیوں میں شریک ہوئے۔
ترجمان پولیس بہاولپور
*******************************
image