PRESS RELEASE DATE 02.04.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(197)

مورخہ 02/04/2023

بہاولپور(     )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں ضلع بہاولپور کے تمام آٹا تقسیم پوائنٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود۔ شہریوں سے حسن اخلاق کے ساتھ پیش آتے ہوئے انکے لیے اس سہولت کو آسان بنائیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور آئی جی پنجاب کی آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع بہاولپور کے تمام آٹا پوائنٹس کے سیکیورٹی بارے ڈیوٹی پر موجود افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ آٹا پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو کہ ہر دم الرٹ ہے۔ تمام افسران کی حاضری اور ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں جبکہ ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر آٹا تقسیم کا عمل شروع ہونے سے لیکر ختم ہونے تک موجود رہتے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے ،انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نا آئے۔ کوشش کریں کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو، تاکہ گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی سہولت کو نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے ہر شہری تک باآسانی پہنچایا جاسکے۔ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں خصوصا بزرگ اور خواتین کیلئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں جس سے ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کو ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(198)

مورخہ 02/04/2023

بہاولپور(      )ڈی پی او سید محمد عباس اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جمشید علی نے نئے ترقی پانے والے آفسران کو پروموشن بیج لگائے اور مبارکباد دی۔ڈی پی او دفتر میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام۔ عہدہ اللہ تعالی کی طرف سے تفویض کردہ ہے۔ ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کا عہد کریں۔ ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فورس کا مورال بلند کرنے اور میرٹ کی بالادستی کے پالیسی کے تحت ضلع بہاولپور میں بھی پولیس افسران ترقیاں دی گیئں ۔ ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ڈی پی او افس میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جمشید علی نے افسران کو پروموشن بیجز لگائے۔ ترقی پانے والے افسران میں ایس آئی محمد اسلم، اے ایس آئی عمران اللہ، اے ایس آئی محمد اختر، اے ایس آئی محمد قسور، اے ایس آئی محمد رمضان، اے ایس آئی ظہور احمد، اے ایس آئی تاج محمد، اے ایس آئی جمشید اکرم اور اے ایس آئی محمد ریاض شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرٹ اور کارکردگی کی بنا پر ترقی سے نوازا گیا۔ کوئی بھی عہدہ اللہ تعالی کی طرف سے تفویض کردہ ہوتا ہے لہذا اس کو امانت سمجھتے ہوئے ایمانداری ، دیانتداری اور میرٹ کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو جس قدر اختیارات ملتے ہیں اس کے ساتھ ہی ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑھ جاتی ہے۔ آخر میں ڈی پی او نے تمام کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***************************.

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(199)

مورخہ 02/04/2023

بہاولپور(     ) آئی جی پنجاب کے پولیس فورس کی ویلفئیر کے حوالے سے اقدامات، ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے پولیس افسران کے حافظ قرآن بچوں میں ایک ، ایک لاکھ کے کیش انعامات تقسیم کیے۔ ڈی پی او نے بچوں کو شاباش دی اور والدین کو نیک تربیت کرنے پر سراہا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پنجاب پولیس کے ویلفئیر کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاکہ فورس کے اچھے کاموں کو سراہا جائے اور وہ فخر محسوس کریں کہ وہ پنجاب پولیس کا حصہ ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی جس میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے پولیس افسران و جوانوں کے ان بچوں میں ایک، ایک لاکھ کے کیش انعامات تقسیم کیے جنہوں نے قرآن پاک حفظ کیا۔ ڈی پی او نے بچوں کو شاباش دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ والدین کو بہترین تربیت اور نیک کام کرنے پر سراہا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدین خوش قسمت ہیں جن کے بچے اللہ تعالی کے پاک کلام کو اپنے دلوں میں اتارتے ہیں۔ جس کا اجر بچوں کے ساتھ ساتھ انکے والدین کو بھی جاتا ہے جو ان کی نیک تربیت کرنے کے ذمہ دارا ہوتے ہیں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ یہ آئی جی پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف اسے ایک تحفہ ہے تاکہ فورس کا مورال بلند ہو اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ڈی پی او نے آخر میں نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپکو اور آپکے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 
image