ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(200)
مورخہ 03/04/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر ضلع بہاولپور کے تمام آٹا تقسیم پوائنٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ہمہ وقت پوائنٹس پر الرٹ ،شہریوں سے حسن اخلاق کے ساتھ پیش آتے ہوئے انکے لیے اس سہولت کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور آئی جی پنجاب کی آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ تمام افسران اپنی حاضری اور ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر یقینی بنا رہے ہیں، پولیس افسران و جوان صبح سے ہی اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود ہیں۔ آٹا کی تقسیم بہترین نظم و نسق کے ساتھ جاری ہے۔ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں جبکہ ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر آٹا تقسیم کا عمل شروع ہونے سے لیکر ختم ہونے تک موجود رہتے ہیں تاکہ شہریوں کو پولیس کی جانب سے تحفظ کا احساس قائم رہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ مزید یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو، تاکہ گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی سہولت کو نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے ہر شہری تک باآسانی پہنچایا جاسکے۔ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں خصوصا بزرگ اور خواتین کیلئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں جس سے ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ضرورت مند شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے پولیس اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(201)
مورخہ 03/04/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان۔ جوا کھیلنے والے 5ملزمان کے علاوہ 9ملزمان گرفتار۔ 06کلو سے زائد چرس اور شراب و ناجائز اسلحہ بھی برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ نوشہرہ جدید نے تاش پر جوا کھیلنے والے 5ملزمان کو حراست میں لے کیا جن سے دا پر لگی رقم 21500برآمد کر لی جبکہ تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔ اسی طرح تھانہ صدر بہاولپور،بغداد الجدید ،صدر یزمان اور سٹی حاصلپور پولیس نے 06ملزمان امیر خان، غلام مصطفی،اجمل عرف اجی،شان چنڑ، محمد شعیب اور محمد ارشد کو گرفتار کر کے قبضہ 6کلو 570گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے 01ملزم اللہ وسایا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 60لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ سول لائنز اور تھانہ بغداد الجدید پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد اشفاق اور عبدالغفار کو 02عدد پسٹل30بور سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************************************
image