PRESS RELEASE DATE 04.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(202)

مورخہ 04/04/2023

بہاولپور(     )ڈی پی او سید محمد عباس کا بہاولپور شہر کے مختلف مقامات کے آٹا تقسیم پوائنٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود۔ سیکیورٹی و ترسیل کے عمل کو مزید بہتر کیا جا کر عوام کیلیے سہولیات پیدا کی جارہی ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور آئی جی پنجاب کی آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے شہر بہاولپور میں عباسیہ ہائی سکول ، ڈرنگ اسٹیڈیم اور دیگر آٹا پوائنٹس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی بارے ڈیوٹی پر موجود افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ آٹا پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جن کی حاضری اور ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں جبکہ ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر آٹا تقسیم کا عمل شروع ہونے سے لیکر ختم ہونے تک موجود رہتے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے دوران وزٹ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے ۔ کوشش کریں کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو، تاکہ گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی سہولت کو نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے ہر شہری تک باآسانی پہنچایا جاسکے۔ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں خصوصا بزرگ اور خواتین کیلئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں جس سے ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کو ئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ڈی پی او نے اس موقع پر شہریوں سے بھی گفتگو کی اور آٹا تقسیم سے متعلق انکے مسائل معلوم کرکے موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(203)

مورخہ 04/04/2023

بہاولپور(         )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون،مختلف مقدمات میں 8ملزمان گرفتار۔ 05کلو سے زائد چرس اور 110لیٹر شراب دیسی و لہن 68لیٹر معہ چالو بھٹی برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ مسافر خانہ پولیس نے جوا کھیلنے والے 2ملزمان محمد ساجد وغیرہ کو حراست میں لے کر دائو پر لگی رقم برآمد کر لی اور جوا میں استعمال ہونے والے تاش کے پتے بھی اپنے قبضہ میں لے لیے۔اسی طرح تھانہ صدر بہاولپور اور قائمپور پو لیس نے 04ملزمان عبدالشکور،سیف علی ،محمد جاوید اور محمد بلال کو گرفتار کر کے قبضہ 5کلو 700گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ اور نوشہرہ جدید پولیس نے 02ملزمان محمد اسلم اور منظور احمد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 110لیٹر دیسی شراب 68لیٹر لہن اور چالو بھٹی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔  

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(204)

مورخہ04/04/2023

بہاولپور(        )ڈی پی او سید محمد عباس کا تحفظ سینٹر کی ورکنگ کو مزید بہتر اور فعال کرنے کے حوالے سے گریٹ پاکستان لورز سوسائٹی (این جی او)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات  کیلئے تحفظ سینٹر ایک حقیقی تحفظ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بہاولپور میں تحفظ سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا۔ ڈی پی او کے خصوصی احکامات پر پولیس خدمت مرکز بہاولپور میں تحفظ سنٹر قائم کیا گیا تھا۔ یہ تحفظ سنٹر ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں ، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی ، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی پی او سید محمد عباس نے بہاولپور پولیس تحفظ سینٹر اور گریٹ پاکستان لورز سوسائٹی (این جی او)کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے اور باہمی شراکت کے ساتھ معاشرے کے ان نظر انداز طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ گریٹ لورز سوسائٹی کے سربراہ نے نمائندگی کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایم او یو کے بعد سے بہاولپور پولیس تحفظ سینٹر ان اداروں اور متاثرہ و مدد کے مستحق افراد کیلئے ایک پل کا کام کرے گا۔ جس سے کسی بھی آنے والے سائل ، بچے ، نشے کے عادی افراد ، سماجی و معاشرتی طور پر نظر انداز افراد کو متعقلہ محکمہ یا این جی او کے سپرد کر کے تحفظ سینٹر کا نمائندہ اس کا فالواپ لے گا۔ تاکہ ان افراد کی فلاح و بہبود بہتر اور تیز ترین طور پر ہو سکے تاکہ ایسے افراد معاشرے میں اپنا ایک مثبت کردار ادا کر سکیں۔ مزید انہوں نے بتایا کہ این جی او وقتا فوقتا اگاہی مہم جاری رکھے گی اور ان نظر انداز طبقات کو شیلٹر مہیا کرے گی۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

***************************************
image