ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(205)
مورخہ 05/04/2023
بہاولپور ( ) آئی جی پنجاب کے پولیس فورس کے ویلفئیر کے حوالے سے اقدامات، ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کے افسران کے اسپیشل اور معذور بچوں کو ڈیجیٹل آلہ سماعت لگوائے اور وہیل چیئر تقسیم کیں۔ یہ ہمارے اپنے بچے ہیں ہر ممکن طور پر خیال رکھا جائے گا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ویلفئیر کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ جس کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں سپیشل اور معذور بچوں کے سکریننگ ٹیسٹ کروائے گئے۔ پولیس افسران کے ایسے بچے جو کہ پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہیں ان بچوں کو ڈیجیٹل آلہ سماعت لگوائے گئے جبکہ چلنے سے قاصر اور معذور بچوں میں وہیل چیئر تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ والدین اور بچوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور کیلئے ڈھیروں دعائیں دیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ بہاول پور پولیس کا ہر جوان ہماری فیملی کی طرح ہے اور ہم ان کے دکھ سکھ میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے جناب آئی جی صاحب پنجاب نے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں جس سے فورس کا مورال بلند ہوا ہے۔ یہ ہمارے اپنے بچے ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان کا علاج معالجہ کرانا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے جس کو ہر طور پر نبھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر دلی خوشی اور سکون محسوس کر رہا ہوں کہ محکمہ پولیس ان کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لا رہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(206)
مورخہ 05/04/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ مختلف مقدمات میں10ملزمان گرفتار۔ سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 1100گرام آئس کے علاوہ 01کلو گرام سے زائد چرس اور شراب و ناجائز اسلحہ بھی برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سی آئی اے پولیس اور تھانہ کوتوالی پولیس مشترکہ کارروائی کی جس میں منشیات سمگلر عرفان اللہ قوم پٹھان کو 1100گرام آئس نشہ سمیت حراست میں لے لیا ۔ ملزم آئس نشہ بہاولپور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ اسی طرح تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے 01ملزم محمد فیاض کو گرفتار کر کے قبضہ 1100گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور صدر حاصلپور پولیس نے04 ملزمان محمد اعجاز، خالد محمود ،محمد اسلم اور محمد عرفان کو گرفتار کر کے قبضہ سے275لیٹر دیسی شراب و لہن10 لیٹر اور چالو بھٹی برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ قائمپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے03 ملزمان نور محمد ،شیر علی اور نور محمد سجاول کو 02عدد پسٹل 30بور اور01عدد ریوالور32بور سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image