PRESS RELEASE DATE 06.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(207)

مورخہ 06/04/2023

بہاولپور (        ) آئی جی پنجاب کے پولیس فورس کے ویلفئیر کے حوالے سے اقدامات، ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر پولیس کے غازی افسران کے لئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں میڈیکل بورڈ کا انعقاد کروایا گیا،تمام افسران کا مکمل چیک اپ کروایا گیا ۔ غازی پولیس افسر ہمارے محکمہ کی شان ہیں ان کا ہر ممکن طور پر خیال رکھا جائے گا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ویلفئیر کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ جس کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں پولیس فورس کے غازی جوانوں کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں میڈیکل بورڈ کا انعقاد کرایا گیا،میڈیکل بورڈ میں ان کی صحت کے متعلق معائنہ کیا گیا ۔ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ بہاول پور پولیس کا ہر جوان ہماری فیملی کی طرح ہے اور ہم ان کے دکھ سکھ میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے جناب آئی جی صاحب پنجاب نے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں جس سے فورس کا مورال بلند ہوا ہے۔ غازی پولیس افسران ہمارے محکمہ کی شان ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان کا علاج معالجہ کرانا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے جس کو ہر طور پر نبھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے شہدا اور غازی ہی اس ڈیپارٹمنٹ کا اصل سرمایہ ہیں۔ جو اپنی جان کی پراوہ کیے بغیر دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں اور اس ملک و قوم کی خاطر گولیاں اپنے سینے پر کھاتے ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(208)

مورخہ 06/04/2023

بہاولپور(         )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ مختلف مقدمات میں8ملزمان گرفتار۔ 03کلو گرام  چرس اور شراب و ناجائز اسلحہ بھی برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائنز ،اوچشریف ، دھوڑ کوٹ اور ہیڈ راجکاں پولیس نے 04ملزمان محمد سہیل،مجاہد حسین عرف مجی، عبدالرزاق اور محمد شہباز کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے01ملزم اقبال احمد کو گرفتار کر کے قبضہ سے60لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ اوچشریف اور عباسنگر پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد جمشید اور جنید قاسم کو 02عدد پسٹل 30بور سمیت گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 01ملزم محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

image