ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(209)
مورخہ 07/04/2023
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساتھ پنجاب مقصود الحسن کا بہاولپور کا دورہ ایڈیشنل آئی جی نے پولیس لائنز کا دورہ کیا۔
یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی.سرسبز پاکستان مہم کے تحت پولیس لائنز میں پودا بھی لگایا، اور ڈولفن کے دفاتر اور بیرکس کی بھی انسپکشن کی۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس اور ایس پی انویسٹیگیشن بہاولپور کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے شہدا ہمارے محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے دورہ بہاولپور کے دوران ضلع کے تمام افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ایڈیشنل آئی جی نے آر پی او ، ڈی پی او اور ایس پی انویسٹیگیشن کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او بہاولپور نے ایڈیشنل آئی جی کو ضلع بہاولپور اور کرائم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی نے بہاولپور ضلع کے کرائم کا تقابلی جائزہ لیا۔ زیر تفتیش مقدمات، ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے لائحہ عمل اور نامکمل چالان زیر بحث آئے۔ لوکل اینڈ اسپیشل لا کے کیسز پر توجہ مرکوز کی جائے، مثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایس او پی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ غیر ملکی افراد / چائینیز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، رہائشی بلڈنگز کا آڈٹ کیا جائے، پولیس کی عمارات، دفاتر اور تھانوں کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے۔ آٹا پوائنٹس، رمضان المبارک کی دوران مساجد اور عیدالفطر کی آمد کے تحت بازاروں میں سیکیورٹی بہتر کی جائے, اغوا برائے تاوان کی کیسز کی یکسوئی اور ہنی ٹریپ کے حوالے سے اگاہی مہم کی جائے ایڈیشنل آئی جی نے فردافردا اہم کیسز کو بھی ڈسکس کیا اور ہدایات جاری کیں افسران ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ اور عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کریں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے بہاولپور کے دورے کے دوران آر پی او رائے بابر سعید اور ڈی پی او سید محمد عباس کے ہمراہ ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا، اہم کیسز بارے جانچ پڑتال کی, مدعی مقدمات اور تفتیشی افسران سے ملاقات۔ پولیس کی غازی افسران سے خصوصی ملاقات کی, ایڈیشنل آئی جی نے ڈی پی او آفس میں ضلع بہاولپور کے قتل اور برخلاف مال کے اہم مقدمات کی جانچ پڑتال کی۔ آر پی او رائے بابر سعید اور ڈی پی او سید محمد عباس بھی ہمراہ۔ ایڈیشنل آئی جی نے مقدمات کے تفتیشی افسران و مدعیان سے ملاقات کی۔ تفتیشی افسران کو ایڈیشنل آئی جی نے مقدمات یکسو کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔ ایس ڈی پی اوز کو بھی مقدمات کی یکسوئی کے حوالے سے ٹاسک سونپے گئے۔ مقدمات کا فالو اپ لیا جائے گا، مقدمات یکسو کر کے رپورٹ بھجوائی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی مدعی مقدمات سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کر کے انکو مقدمات میں پراگرس بارے آگاہ کیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کی تفتیشی افسران کو ہدایت جدید اور سائنٹفک طریقہ کار کو اپناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کر کے مالکان کو لوٹا ہوا مال برآمد کر کے واپس دلوایا جائے ۔ایڈیشنل آئی جی نے ناقص تفتیش پر متعدد تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے. ایڈیشنل آئی جی نے پولیس کے غازی افسران سے خصوصی ملاقات کی، جو کہ فرائض کی ادائیگی کی دوران زخمی ہوئے ۔ ایڈیشنل آئی جی نے ان کی جرات اور بہادری کی داد دی۔ انہوں نے تمام غازی افسران سے فردا فردا بات کی، انکے مسائل پوچھے اور موقع پر حل کی احکامات بھی جاری کیے۔ آپکی ویلفیئر ہمارے لیے اولین ترجیح ہے، آئی جی صاحب پنجاب کی طرف سے آپکی ویلفیئر کیلئے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک و قوم کی خاطر لڑنا آپکی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پولیس بہاولپور
ترجمان بہاولپور پولیس
image