PRESS RELEASE DATE 08.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(210)

مورخہ 08/04/2023

بہاولپور(        ) ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری۔ CIAپولیس اور تھانہ بغداد الجدید پولیس کی مختلف کارروائیوں میں بھاری ریکوری، چوری شدہ 28عدد موٹر سائیکل و نقدی برآمد۔ ملزمان گرفتار، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے CIAپولیس نے گزشتہ دنوں میں شب و روز کی محنت، جدید ٹیکنالوجی و پریکٹیکل پولیسنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ٹنڈو گینگ گرفتار کر لیا، جن سے 8عدد موٹر سائیکل اور 2عدد لوڈر پھٹے رکشہ برآمد ہوئے، جو بہاولپور کے مختلف علاقوں سے چوری ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ریحان عرف ٹنڈو اور محمد سلیمان شامل ہیں جبکہ ملزم علی ولد انور مفرور ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسی طرح تھانہ بغداد الجدید نے دن رات محنت کرنے اور بہترین حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھر پور ایکشن کرتے ہوئے گینگ گرفتار کیا جن سے 20موٹر سائیکل برآمد ہوئے جو کہ تھانہ بغداد الجدید کے مختلف علاقوں سے چوری ہوئے تھے۔ ملزمان سے ماسٹر کی اور مختلف نمبر پلیٹیں بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان میں عمیر سلیم، محمد شان اور عمران شامل ہیں جبکہ تین ملزمان محمد قاسم ولد محمد امین، محمد عرفان اور محمد قاسم ولد حاجی خان مفرور ہیں جنکی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس بھر پور کوشش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں امن کی فضا برقرار رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ مستقبل میں ایسی مزید کارروائیاں کی جاکر جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر سی آئی اے ٹیم اور تھانہ بغداد الجدید پولیس کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(211)

08-04-2023

بہاولپور(      )ڈی پی او سید محمد عباس نے ڈی ایس پی حاصل پور اظہر حسین کے ٹرانسفر کے موقع پر ان کے اعزاز میں پر تکلف الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔ڈی پی او نے اعزازی شیلڈ پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا ، مستقبل میں آپکے کامیاب کیرئیر کیلئے دعاگو ہوں۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی حاصلپور اظہر حسین کے اعزاز میں پروقار و پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل عبدالروف، ڈی ایس پی صدر سرکل ، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید، ڈی ایس پی سی آئی اے جمشید علی اور ڈی ایس پی خیر پور ٹامیوالی رانا اکمل رسول نادر نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہیکہ مستقبل میں آپکا کیرئیر روشن اور کامیاب ہو۔ ڈی ایس پی اظہر حسین نے کہا میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کے مشکور ہیں جنہوں نے اس موقع پر مجھے مدعو کیا اور عزت افزائی کی۔

 ترجمان پولیس بہاولپور

image