ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(213)
مورخہ 10/04/2023
بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری۔ تھانہ عباس نگر پولیس کی مختلف کارروائیوں میں بھاری ریکوری، چوری شدہ 06عدد موٹر سائیکل، 29بکرے اور بکریاں اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ ملزمان گرفتار، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس کروایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں شب و روز کی محنت، جدید ٹیکنالوجی و پریکٹیکل پولیسنگ کرتے ہوئے تھانہ عباسنگر پولیس نے وارداتیں کرنے والے 2گینگز گرفتار کر لیے۔جن سے چوری شدہ 6موٹر سائیکل، 29شاخ بکرے اور بکریاں ،4پسٹل 30بور برآمد کر لیے ۔گرفتار گینگ میں جمشید عرف جمشیدی گینگ جن سے 6عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ،گرفتار ملزمان میں محمد جمشید، محمد پرویز اور محمد سجاول شامل ہیں جبکہ شہزاد سہوڑا گینگ جن سے 29شاخ بکرے اور بکریاں برآمد ہوئیں گرفتار ملزمان میں شہزاد اقبال، محمد نادر اور محمد اعجاز شامل ہیں دونوں گینگ تھانہ عباسنگر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل اظہر گیلانی نے برآمد شدہ موٹر سائیکل اور بکرے ،بکریاں اصل مالکان کے حوالے کیں ۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس بھر پور کوشش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں امن کی فضا برقرار رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ مستقبل میں ایسی مزید کارروائیاں کی جاکر جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر عباسنگر پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(214)
10.04.2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور قانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کی جائے گی ۔ وہی آفیسر تھانے میں تعینات رہے گا جس کی کارکردگی نمایاں ہوگی، ڈی پی او
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا،ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ وہی آفیسر تھانے میں تعینات رہنے کا اہل ہوگا جس کی کارکردگی نمایاں ہوگی۔ کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا ہماری ہر اول ڈیوٹی ہے۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔
ترجمان بہاول پورپولیس
******************************************
image