ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(215)
11-04-2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات،یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ضلع بہاولپور میں کل5 جلوس برآمد ہونگے۔ جن میں "A"کیٹگری کے 2، "B"کیٹگری کا1 اور"C" کیٹگری کے 2 جلوس شامل ہیں اس کے علاوہ ضلع بہاولپور میں کل29 مجالس بھی برپا ہونگی جس میں "A"کیٹگری کی 02، "B"کیٹگری کی 07 اور "C" کیٹگری کی 20 مجالسِ شامل ہیں۔ ضلع بھر میں800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ایگل اسکواڈ گردو نواح میں گشت پر موجود رہیں گے۔ چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا جائے گا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ایس او پی کے مطابق چیک کریں گے۔ سیکیورٹی سکینینگ کے ساتھ ساتھ فزیکل تلاشی بھی کی جائے گی تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین ادارے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس و مجالس میں سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(216)
مورخہ 11/04/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، مختلف مقدمات میں 16ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز و دیسی شراب برآمد ۔ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کاروبار کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کوتوالی، سول لائنز، بغداد الجدید، مسافر خانہ، سٹی احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ ، ہیڈ راجکاں اور ڈیراور پولیس نے 13ملزمان رانا ساجد، فدا حسین، اللہ ڈتہ، محمد صفدر، محمد گلفام، عبدالجبار،محمد مرتضی، عبد الغفور، محمد عمران، محمد عرفان،افتخار احمد ،محمد شفیع اور محمد بلال کو گرفتار کر کے قبضہ سے 12پسٹل 30بور اور 01بندوق 12بور برآمد کر لیں۔ جبکہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اورعنائیتی پولیس نے 02ملزمان شاہد اقبال اور ربنواز کو گرفتار کر کے قبضہ سے 75لیٹر دیسی شراب 95لیٹر لہن اور 2چالو بھٹیاں برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 01ملزم قدیر خان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image