PRESS RELEASE DATE 12.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(217)

12-04-2023

بہاول پور(      )پولیس کی ماہ اپریل 2023 کی پہلی10 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری، 134 اشتہاری ملزمان سمیت 227 ملزمان گرفتار کرلیے ،18 کلوگرام سے زائد چرس اور 01کلوگرام سے زائد کریسٹل آئس برآمد، 941 لیٹرشراب ولہن معہ چالوبھٹیاں بھی برآمد۔  اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان گرفتار،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دا پر لگی رقم، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو 16 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 768 لیٹر دیسی شراب ، 173 لیٹر لہن معہ 05 چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 19 ملزمان کو گرفتار کر کے 18 کلو گرام سے زائد چرس  اور 1100 گرام کریسٹل آئس  برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 34 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 28 عدد پسٹل 30 بور، 03 عدد ریوالور 32 بور، 03 عدد بندوق 12 بور اور درجنوں روند برآمد کرلیے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے 'اے'' کیٹگری کے04 اور "بی" کیٹگری کے 130 مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا گیا۔ انتہائی تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 05 اور پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 01 ملزم عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی پر 02 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ۔اسی طرح  جوا کھیلنے والے 16 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دا پر لگی رقم برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط اورموثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بہاولپور کے باسیوں کو پرامن ماحول کرنے کا عہد کیا ہے۔ معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(218)

12-04-2023

بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے گزشتہ روز یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔ڈی پی او سید محمد عباس۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر گزشتہ روز یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے شہر کے مرکزی جلوسوں کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کیے۔ گزشتہ روز ضلع بہاولپور میں کل 5 جلوس برآمد ہوے۔  اس کے علاوہ ضلع بہاولپور میں کل 29 مجالس بھی برپا ہوئیں۔ جن پر ضلع بھر میں 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔  ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ دیگر پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی پرفارم کی۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ایگل اسکواڈ گردو نواح میں گشت کناں رہیں۔  چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا تھا  تاکہ مشکوک افراد کی نگرانی کی جاسکے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات وقتا فوقتا جاری کیں۔  سیکیورٹی سکینینگ کے ساتھ ساتھ فزیکل تلاشی بھی ک عمل بھی جاری رکھا گیا۔  تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔  سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیگر معاونین ادارے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی پر مامور تھے۔  اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر سینکڑوں پولیس افسران نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔ پولیس کا فرض ہیکہ تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور انکو احساس تحفظ دلایا جائے ۔ ڈی پی او نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر بہاولپور پولیس کو شاباش دی۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

image