ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(219)
13-04-2023
بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے ماہ مارچ 2023میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے107موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ مارچ 2023میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے107موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے E۔گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند ہو رہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(220)
مورخہ 13/04/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، مختلف مقدمات میں 13ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز و دیسی شراب برآمد ۔ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کاروبار کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ،صدر بہاولپور،صدر یزمان ،ہیڈراجکاں اور ڈیراور پولیس نے 5ملزمان منشیات فروش رانا عابد حسین،محمد زین ،سجاد حسین ،محمد اسماعیل اور اللہ داد عرف دادو کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4کلو 520گرام چرس برآمد کر لی۔چنی گوٹھ اور سٹی حاصلپور پولیس نے 2ملزمان عامر شہزاد اور صابر حسین کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔ جبکہ تھانہ ہیڈراجکاں اور عباسنگر پولیس نے 02ملزمان محمد اکبر اور محمد عمران کو گرفتار کر کے قبضہ سے 106لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ تھانہ عباسنگر پولیس نے قماربازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 04ملزمان محمد طیب وغیرہ کو گرفتار کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image