PRESS RELEASE DATE 14.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(221)

14-04-2023

بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و  جوانوں کوچیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(222)

مورخہ 14/04/2023

بہاولپور( ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، مختلف مقدمات میں13ملزمان گرفتار ۔110لیٹردیسی شراب ،02کلو گرام سے زائد چرس اور اسلحہ ناجائز برآمد ، جرم جیسا بھی ہو قانون کی نظر سے نہیں بچ سکتا، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا۔تھانہ ہیڈ راجکاں اور سٹی حاصلپور نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان رفیق اور سلیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 110 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔تھانہ مسافر خانہ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان امین اور اسد کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 2500 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ قائم پور ، مسافر خانہ، سٹی یزمان اور سٹی حاصلپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان شبیر، نور محمد، اقبال، سلیم، غلام حسین، راشد، صدیق، طارق اور بشیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07 عدد پسٹل 30 بور، 01 رائفل 222 بور اور 01 رپیٹر 12 بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان کو بند حوالات کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

image