PRESS RELEASE DATE 15.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(223)

15-04-2023

بہاولپور(       )ڈی پی او سید محمد عباس کی طرف سے ضلع میں کرائم کنٹرول کرنے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے گندم کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے بہاولپور کے خارجی اور داخلی راستوں پر موثر سنیپ چیکنگ کے احکامات جاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تحت سنیپ چیکنگ کی جائے تو ایسے جرائم کی روک تھام بہتر ہو سکتی ہے،ڈی پی او

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنیپ چیکنگ قانون شکنی کی عملی مانیٹرنگ کی پہلی نتیجہ خیز سیڑھی اور ایک بڑا قانونی ہتھیار ہے۔ سنیپ چیکنگ کو اگر اس کی روح کے مطابق عمل میں لایا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور بہت سے جرائم کا قبل از وقت انسداد کیا جا سکتا ہے،ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت اور گندم اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے موثر سنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کیں،سنیپ چیکنگ کرنے والے افسران اگر ماہرانہ انداز میں یہ کام کریں تو ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں سے نا کوئی قانون شکن ضلع میں آ سکتا ہے اور نا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مال مویشی چوری، ناجائزاسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ضلع کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں، اسی طرح گورنمنٹ آف پنجاب کی گندم اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں اس کی مکمل روک تھام بھی نہایت ضروری ہے۔ اگر سستی، لاپرواہی اورغفلت نا برتی جائے تو موثر سنیپ چیکنگ سے جرائم پیشہ عناصر،گینگز بھی پکڑے جا سکتے ہیں جبکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل وحمل روک کر معاشر ے کو معاشرتی بدامنی سے بچایا جا سکتا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(224)

15-04-2023

بہاولپور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے تحفظ سنٹر کے زیر انتظام ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات میں راشن گفٹ پیکس تقسیم کیے،تحفظ سینٹر حقیقی طور پر ایسے نظر انداز افراد کو تحفظ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ ڈی پی اوسید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تحفظ سینٹر کی ورکنگ کو مزید بہتر اور فعال کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس موثر اور قابل تحسین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او سید محمد عباس نے بہاولپور چیمبر آف کامرس کے خصوصی تعاون سے تحفظ سنٹر کے زیر انتظام ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات کے افراد میں مفت راشن گفٹ پیکس تقسیم کیے۔ جسمانی طور پر معذور افراد، بے گھر افراد اور ایسے افراد جو روزگار کمانے کے اہل نہیں ہیں ان کو خصوصی طور پر رمضان المبارک کی تکریم کو مدنظر رکھتے ہوئے راشن پیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ سینٹر، ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات، بے گھر افراد و بچے، ذہنی معذوری کے شکار افراد اور ایسے تمام افراد جو کہ معاشرے میں نظر انداز کیے جاتے ہیں ان کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کام کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں بہاولپور چیمبر اف کامرس کے خصوصی تعاون سے آج ان افراد میں رمضان المبارک کے مہینے میں راشن گفٹ پیکس تقسیم کیے گئے ہیں۔ تاکہ ان کو معاشرے کا مثبت اور تعمیری رکن بناتے ہوئے ان کی فلاح کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔ تحفظ سینٹر حقیقی طور پر ایسے افراد کیلئے تحفظ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ اس موقع پر صدر بہاولپور چیمبر اف کامرس چوہدری ذوالفقار مان نے بات کرتے ہوئے بہاولپور پولیس کے اس مثبت اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی پیشکش کی، اس موقع پر دیگر ممبران چیمبر آف کامرس اور ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید بھی موجود تھے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

image