PRESS RELEASE DATE 16.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(225)

16-04-2023

بہاولپور(       )ڈی پی او سید محمد عباس کی طرف سے ضلع میں کرائم کنٹرول کرنے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے گندم کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے بہاولپور کے خارجی اور داخلی راستوں پر موثر سنیپ چیکنگ کے احکامات جاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تحت سنیپ چیکنگ کی جائے تو ایسے جرائم کی روک تھام بہتر ہو سکتی ہے،ڈی پی او

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنیپ چیکنگ قانون شکنی کی عملی مانیٹرنگ کی پہلی نتیجہ خیز سیڑھی اور ایک بڑا قانونی ہتھیار ہے۔ سنیپ چیکنگ کو اگر اس کی روح کے مطابق عمل میں لایا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور بہت سے جرائم کا قبل از وقت انسداد کیا جا سکتا ہے،ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت اور گندم اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے موثر سنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کیں،سنیپ چیکنگ کرنے والے افسران اگر ماہرانہ انداز میں یہ کام کریں تو ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں سے نا کوئی قانون شکن ضلع میں آ سکتا ہے اور نا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مال مویشی چوری، ناجائزاسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ضلع کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں، اسی طرح گورنمنٹ آف پنجاب کی گندم اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں اس کی مکمل روک تھام بھی نہایت ضروری ہے۔ اگر سستی، لاپرواہی اورغفلت نا برتی جائے تو موثر سنیپ چیکنگ سے جرائم پیشہ عناصر،گینگز بھی پکڑے جا سکتے ہیں جبکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل وحمل روک کر معاشر ے کو معاشرتی بدامنی سے بچایا جا سکتا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(226)

16-04-2023

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت دیگر سیکیورٹی فرائض کر ساتھ ساتھ مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، فری آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی اور مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر اتوار کے روز وی وی آئی پی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ فری آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی کے علاوہ  مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے، چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، فری آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی یا ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 
image