PRESS RELEASE DATE 17.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(227)

مورخہ 17/04/2023

بہاولپور(        )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان۔ 02روز میں مختلف مقدمات میں 12ملزمان گرفتار ۔90لیٹر دیسی شراب ،03کلو گرام سے زائد چرس اور اسلحہ ناجائز برآمد ، منظم جرائم کا خاتمہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کا ضامن ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا۔تھانہ عباسنگر پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02ملزمان محمد جواد اور مراتب علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 90لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔تھانہ قا ئمپور ،سٹی احمد پور شرقیہ ،اوچشریف اور صدر حاصلپور پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 05ملزمان محمد افضل ،الیاس دادپوترا، عمران عرف وکی،محمد نعیم اور محمد ندیم کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 3کلو 190گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ ڈیراور ، دھوڑکوٹ اور بغدادالجدید پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 03ملزمان محمد لطیف ،عثمان فاروق اور اللہ ڈتہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔اس کے علاوہ تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جوا کھیلتے ہوئے 02ملزمان محمد دلشاد وغیرہ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے دا پر لگی رقم برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پور پولیس دن رات کوشاں ہے۔ منظم جرائم کا خاتمہ ہی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا ضامن ہے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

 

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(228)

17-04-2023

بہاولپور(       )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، ماہ اپریل 2023کے پہلے 15دنوں میں بہاولپور پولیس نے16179مشکوک افراد کی چیکنگ۔  مجرمان اشتہاری گرفتار۔ 4544مشکوک وہیکلز کی چیکنگ۔7مطلوب وہیکلز ضبط۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرم کو ہونے سے پہلے روکا جا سکتا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ اپریل 2023کے پہلے15دنوں میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے ، دوران چیکنگ 16179مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7مجرمان اشتہاری اور 4عدالتی مفرران کو بھی گرفتار کرلیا۔ جبکہ کل 4544مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 7گاڑیوں کا سراغ لگا کر انکو ضبط کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے جو پریکٹیکل پولیسنگ میں برتری لے گا اور جو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا  اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا حق نہیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

 

image