PRESS RELEASE DATE 18.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(229)

18-04-2023

بہاولپور(      )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام۔ڈی پی او نے اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ ہر آفیسر ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبر ہوتا ہے، آپکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او نے اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور سلمان لیاقت کے علاوہ ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید، ڈی ایس پی یزمان لعل خان ، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جمشید علی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل عظیم بھٹی بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ریٹائرڈ ہونے والا آفیسر ہمیشہ اس محکمہ کا حصہ رہتا ہے۔ آپ نے محکمہ پولیس کیلئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ وقف کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پولیس ڈیپارٹمنٹ آپکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ محکمہ ایک سرمایہ ہے۔ میں بہت اچھی یادیں لیکر اس محکمہ سے رخصت ہو رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا مشکور ہوں جنہوں نے اس موقع پر مجھے مدعو کیا اور عزت افزائی کی۔

 ترجمان پولیس بہاولپور

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(230)

18-04-2023 

بہاول پور(     )پولیس پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم کی ماہ اپریل 2023کے پہلے 15دنوں میں کل32290ایمرجنسی کالز میں سے 19856فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں،شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے، پولیس افسران 15کی کال پرفوری ریسپانس کریں،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر رسپانس میں سستی یا غفلت پر سخت محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی،ڈی پی اوسید محمد عباس ۔

تفصیلات کے مطابق پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7ایکٹیو ہے۔ اپریل کے پہلے 15دنوں میں پکار 15سنٹر الائزڈسسٹم پر کل 32290کالز موصول ہوئیں،جن میں 2629کالز پر فوری امداد جبکہ 1246کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 19856جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ٹریفک کیسسز سے متعلق 75کالز موصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرا ت بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہو سکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**************************** 

image