PRESS RELEASE DATE 19.04.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(231)

مورخہ 19/04/2023

بہاولپور(        )پولیس کا عید الفطر کے موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 08ملزمان گرفتار ۔175لیٹر دیسی شراب و لہن 70لیٹر معہ چالو بھٹی ،01کلو گرام سے زائد چرس اور 205کلو گرام سے زائد بھنگ برآمد ، عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے منفی عناصر کا بھر پور تعاقب کیا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورشراب برآمد کر لی۔تھانہ سول لائنز، صدر احمد پور شرقیہ، سٹی یزمان،صدر حاصلپور اور قائمپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 05ملزمان عرفان مسیح، محمد حیات، تنویر احمد، محمد فیصل اور مجاہد شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 175لیٹر دیسی شراب ولہن 70لیٹر معہ چالو بھٹی برآمد کرلیا۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 01ملزم شعیب حسن ببر کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 1کلو 200گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ  دھوڑ کوٹ پولیس نے 02ملزمان محمد عامر وغیرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 205کلو 120گرام بھنگ کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پور پولیس دن رات کوشاں ہے۔ عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے منفی عناصر کا بھر پور تعاقب کیا جائے گا ۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(232)

مورخہ 19/04/2023

بہاولپور(        ) ڈی پی او سید محمد عباس کی پریکٹیکل پولیسنگ کے حوالے سے احکامات، تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری شدہ 7موٹر سائیکل و نقدی برآمد کیے۔ فدا گینگ کے 02ملزمان گرفتار، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس کروایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس پریکٹیکل ورک پر زور دیا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے اور مثبت اقدامات اٹھائے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ سول لائنز پولیس نے فدا گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر لیے۔دونوں  ملزمان سے علاقہ تھانہ سول لائنز کے مختلف مقدمات میں چوری شدہ 7عدد موٹر سائیکل برآمد لیے۔ اس کے ساتھ ساتھ 60ہزار روپے نقدی، 2عدد پسٹل30بور اور چوری شدہ 3عدد موبائل فون بھی برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں فدا حسین اور محمد اسماعیل شامل ہیں گرفتار ملزمان تھانہ سول لائنز کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس بھر پور کوشش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں امن کی فضا برقرار رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ مستقبل میں ایسی مزید کارروائیاں کی جاکر جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر سول لائنز پولیس کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(233)

19-04-2023

بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر عید الفطر کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان جاری۔ اجتماعات سمیت تفریحی مقامات پر سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پرامن بہاولپور ویژن کے تحت تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی اوسید محمد عباس۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ جامع سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا۔ عیدالفطر کے موقع پر ضلع بہاولپور میں کل 414عید نماز کے اجتماعات ہوں گے۔ 1200سے زائد پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،جن میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، دیگر افسران اور جوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ایگل اسکواڈ گرد و نواح میں گشت پر موجود رہیں گے۔ چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا جائے گا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو وقفہ وقفہ سے چیک کریں گے ۔تفریحی مقامات و پارکس وغیرہ پر بھی سیکیورٹی کے سخت کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن کے ساتھ ساتھ شرکا کی جامعہ تلاشی بھی کی جائے گی۔ ارد گرد ماحول اور مشکوک افراد کی نگرانی پر بھی اہلکار مامور ہوں گے ۔سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن بہاولپور کے ویژن کے تحت  سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،  شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

image