ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(234)
مورخہ 20/04/2023
بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری۔ تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کی مختلف کارروائیوں میں بھاری ریکوری، چوری شدہ 63شاخ بکرے ،بکریاں اور اسلحہ ناجائز برآمد۔گینگ کے 4ملزمان گرفتار، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس کروایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں شب و روز کی محنت، جدید ٹیکنالوجی و پریکٹیکل پولیسنگ کرتے ہوئے تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جن سے چوری شدہ 63شاخ بکرے اور بکریاں،نقدی کیش اور 4پسٹل 30بور برآمد کر لیے ۔گینگ میں گرفتار ملزمان اعجاز خان،محمد عمران، رحمان اور محمد عرفان شامل ہیں ۔گینگ تھانہ ہیڈ راجکاں کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ہیڈراجکاں سردار محمد نے برآمد شدہ بکرے ، بکریاں اور نقدی کیش اصل مالکان کے حوالے کیا ۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس بھر پور کوشش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں امن کی فضا برقرار رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ مستقبل میں ایسی مزید کارروائیاں کی جاکر جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر ہیڈ راجکاں پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(235)
مورخہ 20/04/2023
بہاولپور( )پولیس کا عید الفطر کے موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ مختلف مقدمات میں 18ملزمان گرفتار ۔330لیٹر دیسی و ولائیتی 190لیٹر شراب برآمد،01کلو گرام سے زائد چرس اور اسلحہ ناجائز بھی برآمد ، عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے منفی عناصر کا بھر پور تعاقب کیا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اور شراب برآمد کر لی۔تھانہ سول لائنز، بغداد الجدید، سٹی احمد پور شرقیہ،صدر احمد پور شرقیہ، اوچشریف، عنائیتی، خیرپور ٹامیوالی اور سٹی حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 09ملزمان عبدالرحمان، محمد ارشاد، محمد رمضان، توقیر رمزی،ظفر بلوچ، محمد وارث، شاہد وقاص، محمد سلیم اور محمد شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 330لیٹر دیسی شراب جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے 02ملزمان محمد وارث وغیرہ کو گرفتار کر کے 190لیٹر ولائیتی شراب برآمد کرلی۔ تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 01ملزم محمد یامین کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 1کلو 580گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ سمہ سٹہ اور سٹی یزمان پولیس نے 02ملزمان محمد عمیر اور عمران عرف عامر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔اس کے علاوہ تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جوا کھیلتے ہوئے 4ملزمان اعجاز احمد وغیرہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے دا پر لگی رقم برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پور پولیس دن رات کوشاں ہے۔ عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے منفی عناصر کا بھر پور تعاقب کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************************************
image