ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(237)
مورخہ 26/04/2023
بہاولپور( )پولیس کا عید الفطرکی چھٹیوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ۔ مختلف مقدمات میں28ملزمان گرفتار ۔420لیٹر لہن،951لیٹر دیسی شراب معہ 08عدد چالو بھٹیاں اور 50بوتلیں ولائیتی شراب برآمد،6280گرام چرس اور اسلحہ ناجائز بھی برآمد ، عید الفطر کے دنوں میں جب شہری اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے تھے تو بہاولپور پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پر مامور رہی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عید الفطر کی چھٹیوں میں بھی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور ایکشن لیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات، شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا۔تھانہ کوتوالی ، بغداد الجدید،خیر پور ٹامیوالی، نوشہرہ جدید ، صدر حاصل پور ، صدر یزمان ،سمہ سٹہ ،چنی گوٹھ، مسافر خانہ اور قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 13ملزمان شاہد مسیح، محمد عدنان ،محمد شان ،شیر دل، جاوید عرف جندو، سعید احمد مروٹی،دوست محمد عرف دوسا، اورنگزیب عرف اوری، محمد اکرم، یاسر خان، فقیر حسین عرف کاکو، محمد کاشف اور نصراللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 951لیٹر دیسی شراب و 420لیٹر لہن معہ 08عدد چالو بھٹیاں اور50بوتلیں ولایتی شراب کی برآمد کرلی۔ تھانہ سٹی یزمان اور بغدادالجدیدپولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04ملزمان محمد مبین،ہارون رشید،منور حسین اور محمد رفیع کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 6280گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ کوتوالی ، سٹی احمد پور شرقیہ، سٹی یزمان،ہیڈ راجکاں،صدر یزمان اور چنی گوٹھ پولیس نے 11ملزمان محمد شہزاد،محمد امتیاز،ریاض احمد،محمد اصغر، سمیر شاہد ،احمد، مظہر بھٹی ،غلام حسین عرف کالا،موج دین مجی اور محمد اویس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 08پسٹل 30بور،01بندوق 12بور،01رائفل 8mmاور 01رپیٹر 12بور برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے منفی عناصر کا بھر پور تعاقب کیا جائے گا۔ عید الفطر کے دنوں میں جب شہری اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے تھے تو بہاولپور پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پر مامور رہی۔ اس سلسلے میں برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پور پولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(238)
26-04-2023
بہاول پور ( ) عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے پتنگ بازوں اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس کے پولیس افسران کو احکامات جاری
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے کہا ہے کہ پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنا انتہائی ممنوع ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ اس قسم کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں۔ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کا وزٹ کریں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کسی واقعہ کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے کارروائیاں کریں۔ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی ڈور سے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہوتا ہے، لہذا ایسا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کریں ایسا نہ کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا اور سستی و لاپرواہی کامظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
image