PRESS RELEASE DATE 28.04.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(241) 

28-04-2023

بہاولپور(        )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس افسران کی ویلفیئر کے حوالے سے ہدایات، ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے عملی جامہ پہناتے ہوئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اہتمام۔ پولیس افسران و جوانوں کو صحت کی بہترین سہولیات اور جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لیے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس افسران کی صحت و تندروستی کیلئے جاری کردہ احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر بہاولپور پولیس لائن میں پولیس افسران و جوانوں کو صحت کی بہترین سہولیات اور جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لیے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے پولیس لائنز بہاولپور میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے ہیلتھ سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔کیمپ میں مرحلہ وائز تمام پولیس افسران کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ کیمپ میں پولیس افسران کے سی بی سی، ایل ایف ٹیز، آر ایف ٹیز، یورک ایسڈ، بلڈ شوگر فاسٹنگ، ایچ بی اے ون سی، ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، لیپڈ پروفائل، ایچ آئی وی اور متعدی بیماریوں کی تشخیص ہو سکے گی۔سکریننگ میں بعد از تشخیص پولیس افسران و جوانوں کا بالکل مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران کی سکریننگ ٹیسٹ کرنے کا مقصد افسران و اہلکاران کی صحت یابی بارے اندازہ لگانا ہے، پولیس افسران دن رات عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ پولیس کے جوان دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں اور شہریوں کی حفاظت امن و سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پولیس افسران کی صحت کا خاص خیال رکھنا لازمی ہے کیونکہ ایک صحت مند پولیس افسر ہی عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کر سکتا ہے۔

 ترجمان پولیس بہاولپور 

******************************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(242)

28-04-2023

بہاول پور(      )جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کوچیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 
image