ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(243)
مورخہ 29/04/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ مختلف مقدمات میں11ملزمان گرفتار۔ 02کلو گرام سے زائد چرس اور 135لیٹر دیسی شراب و ناجائز اسلحہ بھی برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے 01ملزم محمد ارسلان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2کلو 400گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ چنی گوٹھ، عنائیتی اور سٹی حاصلپور پولیس نے 05 ملزمان قربان علی،محمد مصطفی،محمد اسحاق ،سوہنے خان اور امام بخش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 135 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان محمد یعقوب اور محمد ایوب کو 02 عدد پسٹل 30 بور سمیت گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 02 ملزمان مختیار حسین اور واجد علی کو گرفتار کر لیا۔اس کے علاوہ تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے پنجاب ساوند ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 01 ملزم اجمل جام کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھنانے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(244)
29-04-2023
بہاولپور( ) ریاض کالونی میں گرلز ہوسٹل کی چھت گرنے سے طالبات کے جانبحق ہونے کا معاملہ۔ ڈی پی او سید محمد عباس موقع پر پہنچ گئے۔ایس ایچ او سول لائنز کو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات دے دیئے،ڈی پی او سیدمحمد عباس
تفصیلات کے مطابق ریاض کالونی میں گرلز ہوسٹل کی چھت گرنے سے طالبات کے جانبحق ہوگئیں تھیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس موقع پر پہنچ گئے۔ریاض کالونی میں گرلز ہاسٹل کی چھت گرنے سے دو طالبات شہلہ منور دختر محمد منور بعمری 21سالہ سکنہ چک 172مراد چشتیاں اور ماجدہ اقبال دختر محمد اقبال بعمری 21 سالہ سکنہ چک 172مراد چشتیاں جانبحق ہوگئیں جبکہ دو طالبات فائضہ دختر ظفر اقبال بعمری 19سالہ اور عائشہ نواز دختر محمد نواز 17سالہ کو زخمی حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا۔واقع پانی کی ٹینکی گرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایس ایچ او سول لائنز کو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات دے دیئے ،سول لائنز پولیس نے ہاسٹل مالک سمیت اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ معصوم طالبات کی زندگیاں دا پر لگانے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان پولیس بہاولپور
************************
image