PRESS RELEASE DATE 01.05.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(247)

01-05-2023

بہاولپور(      )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے ماہ اپریل2023میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے126موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ اپریل 2023میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے126موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے E۔گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند ہو رہا ہے۔  

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(248)

2023۔05۔01

بہاولپور()ڈی پی اوسید محمد عباس کا شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت ،تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں ہیں ،ان کی جان ومال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں،ڈی پی او

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت جاری کیں۔پکار 15 پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7ایکٹیو ہے۔شہری ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،جس پر پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس ہونا چاہیے۔ متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس نہ ہونے پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں پکار 15 کو موصول ہونے والی ٹیلی فون کالز،ان کامتعلقہ پولیس کو اطلاع دینا اور متعلقہ پولیس کے رسپانس تک کے تمام عمل کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں ،عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

image