ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(249)
02-05-2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا بہاولپور کے شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدام، تمام پولیس اسٹیشنز میں وکٹم سپورٹ آفیسر/انچارج کمپلینٹ تعینات، وی ایس او ہمہ وقت شہریوں کی رہنمائی اور قانونی مدد کیلئے تھانہ پر موجود رہے گا۔ آنے والے معزز شہریوں سے خوش اخلاقی سی پیش آیا جائے۔ ڈی پی او کی افسران کو ہدایات
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شہریوں کیلئے سہولیات پیدا کرنے کیلئے جاری ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور کے تمام پولیس اسٹیشنز میں وکٹم سپورٹ آفیسر/انچارج کمپلینٹ تعینات کر دیے۔ وی ایس او ہمہ وقت شہریوں کی رہنمائی و قانونی مدد کیلئے تھانہ پے موجود رہے گا۔ اس سلسلے میں وکٹم سپورٹ آفیسر تھانہ پر آنے والے ہر شہری کو ریسیو کرے گا، اس کا مسئلہ دریافت کرے گا اور شہری کو قانونی مدد فراہم کرے گا۔ جبکہ تمام طرح کی درخواستیں انچارج کمپلینٹ موصول کرنے کے بعد سماعت کرے گا اور اندر معیاد موصول شدہ درخواستوں پر میرٹ کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائے گا۔ قابل دست اندازی جرم سرزد ہونے کی صورت میں فوری ایس ایچ او تھانہ کے نوٹس میں لائے گا جس پر بعد ازاں مقدمہ درج کر کے تفتیش کسی دیگر تفتیشی آفیسر کے حوالے کی جائے گی۔ وی ایس او آنے والے شہری کی نفسیاتی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ فرسٹ ایڈ بھی مہیا کرے گا۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے وکٹم سپورٹ افسران/ انچارج کمپلینٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی موجودگی سے تھانہ پر واضح فرق نظر آنا چاہیئے، آنے والے تمام معزز شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ انکی تمام قانونی مدد و رہنمائی کرنا آپکی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی شہری کی طرف سے بدتمیزی ،بد اخلاقی یا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو اس آفیسر کو محکمہ سے برخاستگی کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت و مدد فراہم کرنا ہمارا قانونی فرض ہے۔ اس اقدام سے سائلین کو بار بار تھانہ کے چکر لگانا نہیں پڑیں گے جس سے شہریوں کے قیمتی وقت کا ضیاع نہیں ہوگا۔ اور تھانہ پر جانے والے شہریوں کا مسئلہ فوری طور پر قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(250)
مورخہ 02/05/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ مختلف مقدمات میں 7ملزمان گرفتار۔ 02کلو گرام سے زائد چرس اور 180لیٹر دیسی شراب و ناجائز اسلحہ بھی برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ اور سول لائنز پولیس نے 02ملزمان فرحان یوسفزئی اور محمد عمیر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2کلو 460گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ کینٹ ، بغدادالجدید، صدر بہاولپور اور صدرحاصلپور پولیس نے 04ملزمان زاہد مسیح،رب نواز،محمد اختر اور ندیم حسین کو گرفتار کر کے قبضہ سے 180لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01ملزم محمد واجد کو 01عدد پسٹل 30بور سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے
۔ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image