PRESS RELEASE DATE 03.05.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(251)

مورخہ 03/05/2023

بھاولپور(      )تھانہ سول لائنز پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی ،01کلو گرام سے زائد چرس اور 90لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزمان پابند سلاسل ۔منشیات جیسی لعنت سے اس معاشرے کو پاک کرنا مقصود ہے، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز نے ٹیم تشکیل دے کر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈان کیا۔ تھانہ سول لائنز پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریاض کالونی کے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عمیر ولد مسرت شاہ عرف بنے شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دیگر کارروائیوں میں 2 شراب فروش ملزمان محمد رفیع اور عقیل احمد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 90لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ منشیات جیسا زہر نوجوان نسل کی تباہی کا سبب ہے۔ جس کو ہر صورت روکا جائے گا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(252)

مورخہ 03/05/2023

بہاولپور(          ) ملزمان کو معیاری تفتیش کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم۔ پولیس اور پراسیکیوشن ایک پیج پر، اگر پولیس کی تفتیش جدید اور معیاری ہوگی تو کسی صورت ملزمان عدالتوں سے بری نہیں ہو سکتے۔ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی معیاری تفتیش سے متعلق احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ اور نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔سود مند سیشن میں مقدمہ درج ہونے سے ملزم کو سزا ہونے تک کے تمام مراحل پر تفصیلی گفتگو عمل میں لائی گئی ،موقعہ ملاحظہ، شواہد اکٹھے کرنا، مقدمہ کی ترتیب و تشکیل،پولیس فائل اور چالان مرتب کرنے کے تمام پہلو زیر بحث آئے۔پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پولیس تفتیش کے بنیادی نقائص کو اجاگر کیا تاکہ ان کی تصحیح کرکے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔سیشن میں خاص طور پر قتل اور منشیات کے کیسز پر بات کی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت، ڈی ایس پی لیگل عبدالرف اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر جاوید نور نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ اگر پولیس کی تفتیش جدید اور معیاری ہوگی تو کسی صورت ملزمان عدالتوں سے بری نہیں ہو سکتے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس افسران کی ٹریننگ کا مقصد معاشرے کے جرائم پیشہ افراد کو عدالتوں کے ذریعے کیفر کرادر تک پہنچا کر معاشرے کے امن کو بحال رکھنا ہے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(253)

03-05-2023

بہاولپور(       )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، ماہ اپریل 2023میں بہاولپور پولیس نے24991مشکوک افراد کی چیکنگ۔124مجرمان اشتہاری اور 5عدالتی مفرور گرفتار۔ 6408مشکوک وہیکلز کی چیکنگ۔13مطلوب وہیکلز ضبط۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرم کو ہونے سے پہلے روکا جا سکتا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ اپریل 2023میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے ، دوران چیکنگ 24991مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 124مجرمان اشتہاری اور 5عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کرلیا۔ جبکہ کل 6408مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 13گاڑیوں کا سراغ لگا کر انکو ضبط کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے جو پریکٹیکل پولیسنگ میں برتری لے گا اور جو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا حق نہیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

 

 

image