PRESS RELEASE DATE 05.05.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(256)

05-05-2023

بہاولپور(       )ڈی پی او سید محمد عباس کی موثر حکمت عملی ،پولیس کی ماہ اپریل 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری ۔ 388مجرمان اشتہاری و 64 عدالتی مفروران سمیت 452 ملزمان گرفتار، جن سے 04 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ و نقدی برآمد ہوا۔شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں، پولیس ہر صورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی،ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی جرائم کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کے اثرات عیاں ہیں ۔ بہاول پور پولیس نے ماہ اپریل 2023  میں 1420 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ، جن میں سے 07 مقدمات جھوٹے ہونے کی بنا پر خارج ہوچکے ہیں ، جن سے نئے اور پرانے مقدمات ٹریس آٹ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ 4 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد ہوا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 83 مقدمات درج اور 83 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 عدد رائفل ، 05 رپیٹر، 04 بندوق،67 پسٹل، 03 ریوالور اور 240 روند برآمد ہوئے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بہاول پور پولیس نے 126 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 127 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 47 کلو 615 گرام چرس ، 3823 لیٹر شراب، 1143 لیٹر لہن اور 19 چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں ۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15 مقدمات درج کرکے 40 جواریوں کو گرفتار کرکے داو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے عارضی رہائش کے 01، بجلی چوری کے 16،گیس ریفلنگ کے 04 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جاچکا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ماہ اپریل 2023 کی کارگزاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون /اطلاع دینے پر مزید جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں، پولیس ہر صورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(257)

مورخہ 05/05/2023

بھاولپور(      )تھانہ صدر بہاول پور پولیس کا ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم 02ملین سے زائد مالیت کی ہیروئن سمیت گرفتار۔ درس گاہیں انسان تعلیم اور شعور دیتی ہیں  ان جگہوں پر نسلیں بگاڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر بہاول پور نے ٹیم تشکیل دے کر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون کیا۔ تھانہ صدربہاول پور پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر جھانگی والا روڈ پر ناکہ بندی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش حمید اختر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 02ملین سے زائد مالیت کی 3000 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور اور ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ منشیات جیسا زہر نوجوان نسل کی تباہی کا سبب ہے جو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(258)

05.05.2023

بہاولپور(         )تھانہ اوچشریف کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو قتل، راہزنی و ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او سید محمد عباس

 بہاولپور( )تفصیل کے مطابق تھانہ اوچشریف پولیس کو علی الصبح اطلاع ملی کہ 5/6 کس ڈاکو سڑک پر لکڑیاں رکھ کر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔جس پر پولیس فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع کی طرف روانہ ہوئی تو نندے لعل چوک کے قریب جلال پور روڈ پر نزد چائنہ پل ڈاکوں سے آمنا سامنا ہو گیا اور ڈاکوں نے پولیس پر سیدھے جان لیوا فائر کیے،جو کہ سرکاری گاڑی کو بھی لگے ۔تھانہ اوچشریف پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔اس دوران دیکھا کہ ایک ڈاکو جو سامنے کھڑا ہے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آگیا ۔فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔ بقیہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر ریڈ کیے جارہے ہیں۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت اس کے شناختی کارڈ سے محمد ساجد ولد عبد المجید کے نام سے ہوئی۔ جس کا تعلق کچی شکرانی، اوچشریف سے ہے۔ہلاک ڈاکو درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم سے ایک پسٹل 30بور بھی موقع پر برآمد ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ وقوعہ کی مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اورکہا کہ اوچشریف پولیس بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر شاباش کی مستحق ہے۔  

ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

image