ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(259)
مورخہ 06/05/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 7 ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں منشیات ، کرسٹل آئس و ناجائز اسلحہ برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رہے گا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ قائم پور پولیس نے 04 ملزمان اللہ دتہ ، محمد اشرف عرف خلاصہ، محمد ارسلان اور محمد سجاد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 06 کلو 270 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم زین عرف وقاص سنی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 80 گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی جبکہ تھانہ دھوڑکوٹ ،تھانہ صدر حاصل پور اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ملزما ن محمد ندیم عرف دیمہ ، وقاص شمس اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 30 بور اور 01عدد رائفل44 بور برآمد کرلی۔ جبکہ جوا کھیلنے والے 5 افراد کے خلاف سٹی احمد پور شرقیہ میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان سے وٹک رقم اور تاش کے پتے برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(260)
06-05-2023
بہاولپور( )بہاولپور پولیس میں بھی پیپر لیس نظام نافذ، پولیس پبلک ایب کا آغاز کردیا گیا۔ موبائل ایپ میں 11 مختلف نوعیت کے مفید فیچرز شامل کئے گئے ہیں ،عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشوں سے صوبہ بھر کی طرح بہاول پور میں بھی پیپر لیس نظام کو فعال کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس پبلک ایپ میں عوام الناس کی سہولت کے لئے 11 مفید فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ عوام اس پولیس ایپ کے ذریعے شکایات/جرم، خدمت مرکز کی سہولیات ، آئی جی پی کی شکایات، خواتین کو ہراساں کرنا، ٹریفک سروس، میرا پولیس سٹیشن تلاش کریں، میری درخواستیں، یوتھ انٹرنشپ، میرا پیارا، دہشت گردی یا نفرت کی اطلاع اور لوگوں کا تحفظ جیسی سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں ۔ پولیس ایپ کا "میرا پیارا" فیچر تلاش گمشدہ اور تلاش ورثا میں معاون ہوگا۔ پنجاب پولیس پبلک ایپ میں ویمن ہراسمنٹ فیچر کے ذریعے ہراساں کئے جانے پر ملزم کو فوری ٹریس یا گرفتار کیا جا سکتا ہے ، اس کے علاوہ خدمت مرکز کی 18 سروسز پنجاب پولیس پبلک ایپ میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ہماری کوشش ہیکہ شہریوں کے تمام مسائل فوری اور انصاف کے مطابق حل ہوں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
image