ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(262)
08-05-2023
بہاول پور( ) عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے پتنگ بازوں اورکاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ڈی پی او
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے کہا ہے پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنے پر پابندی ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ اس قسم کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں۔ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کا وزٹ کریں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کسی انسیڈنٹ کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے کارروائیاں کریں۔ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی ڈور سے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہوتا ہے، لہذا ایسا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کریں ایسا نہ کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا اور سستی و لاپرواہی کامظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(263)
مورخہ 08/05/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں10ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رہے گا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ اور صدر بہاولپور پولیس نے 02ملزمان دلشاد عرف سونی اور ایوب خاور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 01کلو 700گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ چنی گوٹھ پولیس نے شراب فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم نواز آرائیں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 50لیٹر شراب دیسی برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ کینٹ، صدر یزمان، ہیڈراجکاں، عنائیتی اور خیرپور ٹامیوالی پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 07ملزما ن محمد امتیاز خان،محمد آصف،قاسم ماخوزہ، قاسم گھلو، محمد یعقوب، محمد عمران اور محمد اکبر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور،01عدد ریوالور 32بور اور 01عدد رائفل 44بور برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
image