PRESS RELEASE DATE 10.05.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(266)

10-05-2023

بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ 03 روز میں 24 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔ 

 

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ کینٹ ، صدر بہاولپور، بغدادالجدید ور صدر حاصلپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان دلشاد عرف سونی، امتیاز خان، اسلان خالد اور افضال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3040 گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواز کو گرفتار کرکے قبضہ سے 50 لیٹر شراب دیسی برآمد کرلی۔ تھانہ کینٹ ، صدر یزمان ، ہیڈراجکاں ، عنائتی، خیرپورٹامیوالی، بغدادالجدید، مسافرخانہ ، سٹی یزمان، ڈیراور، صدر حاصلپوراور سول لائنز پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان امتیازخان، مرتضی ، آصف، قاسم ، یعقوب، قاسم ، عمران، اکبر، فرحان سرور، خضرحیات، مخدوم حسین، کلیم اللہ ، عامر شاہ، عدنان حیدر اور افضال کو گرفتار کر کے قبضہ سے 12 عدد پسٹل 30 بور،02 عدد ریوالور 32 بور اور 01 عدد آٹومیٹک رائفل برآمد کر لی۔تھانہ کینٹ ، سمہ سٹہ اور صدر حاصلپور پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ملزمان شاہد، احسان اللہ اور رب نواز کو گرفتار کرلیا۔جبکہ تھانہ کوتوالی پولیس نے پکار 15پر سنگین جرم کے بابت جھوٹی اور من گھڑت اطلاع دینے پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم صابر کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کو سماج دشمن عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

 

ترجمان بہاولپور پولیس

image