ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(267)
11.05.2023
بہاولپور( )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسینگ کے ذریعے مشکوک اشخاص کی چیکنگ کا سلسلہ جاری،ماہ اپریل2023 میں ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 20602مشکوک لوگوں کو چیک کیا گیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ اپریل 2023 میں اب تک بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد کی چیکنگ جاری ہے دوران چیکنگ ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے ہوٹلز پر آئے 6285مہمانوں کو چیک کیا گیا جبکہ ٹریول آئی سسٹم کے ذریعے 14317مسافروں کو چیک کیا گیا۔جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سمارٹ آئی سافٹ ویئر کو سیکیورٹی کے عمل کا مستقل فیچر بناتے ہوئے بہاولپور پولیس نے سمارٹ آئی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے ضلع بھر میں تقریبا 84ہوٹلوں اور 50بس اڈوں کو جوڑ رکھا ہے۔سمارٹ آئی نظام پی ایس آر ایم ایس اور سی آر او کے ساتھ مربوط ہے۔ اگر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا کوئی شخص چیک ان کرتا ہے تو پولیس کو اطلاع بھیجی جاتی ہے اور اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جاسکتی ہے۔ حکومت پنجاب نے ہوٹلوں کے لیے یہ لازمی قرار دیا کہ وہ مہمانوں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ہوٹل آئی سسٹم اور مسافروں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ٹریول آئی سسٹم کا استعمال کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرم کو ہونے سے پہلے روکا جا سکتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(268)
11-05-2023
بہاول پور( )ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر ملکی حالات کے پیش نظر امن و امان کے حوالے سے پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ، شرپسند عناصر کو واضح پیغام ، کسی صورت شہر کا امن خراب ہونے نہیں دیں گے۔ ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر پولیس نے شہر بھر میں موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی صورتحال و امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا ، فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت نے کی۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ،ڈی ایس پی صدر سرکل،ڈی ایس پی ٹریفک ، انچارج سیکیورٹی ،سٹی و صدر سرکل کے ایس ایچ اوز، ڈولفن اسکواڈ،ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے حصہ لیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت نے کہا کہ شر پسند عناصر کو واضح پیغام ہیکہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں ڈی سی چوک، ون یونٹ چوک، خرم پٹرولیم، جاپان ٹائون، صدر پلی، کالی پلی سے قائد چیک پوسٹ، لائبریری چوک سے سرکلر روڈ ختم نبوت چوک، دبئی چوک سے پرانی چونگی سے گلبرگ روڈ سے راجہ پمپ سے سرائیکی چوک ، سمیع اللہ چوک، سٹی ہوٹل چوک ، بندرہ پلی سے پل پکا تک ، واپس لاری اڈا سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پزیر ہوا.
ترجمان بہاولپور پولیس
****************************************
image