PRESS RELEASE DATE 13.05.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(271)

13-05-2023

بہاول پور(      )پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ 03روز میں 17ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔ 

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے01ملزم نذیر احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1180گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ چنی گوٹھ، قائمپور، مسافر خانہ،ہیڈراجکاں اور خیرپور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد شفقت، محمد ہاشم، عبدالستار، ممتاز احمد ،محمد بوٹا، محمد اصغر اور زاہد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 326لیٹر شراب دیسی برآمد کرلی۔ تھانہ خیرپورٹامیوالی، دھوڑکوٹ، ڈیراور اور عنائیتی پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حق نواز، محمد شاکر، محمد اجمل، محمد امین اور عمران کو گرفتار کر کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔تھانہ مسافر خانہ اور صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ملزمان نعیم ممتاز اور رفیق احمد کو گرفتار کرلیا۔جبکہ تھانہ احمد پور شرقیہ پولیس نے قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جوا کھیلتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے دا پر لگی رقم برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کو سماج دشمن عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

ترجمان بہاولپورپولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(272)

مورخہ 13/05/2023

بہاولپور(          ) ملزمان کو معیاری تفتیش کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم۔ تفتیشی افسران کیلئے دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد۔ پولیس، پراسیکیوشن اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ایک پیج پر، اگر پولیس کی تفتیش جدید اور معیاری ہوگی تو کسی صورت ملزمان عدالتوں سے بری نہیں ہو سکتے۔ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی معیاری تفتیش سے متعلق احکامات کے تحت آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت اور ایس پی ریجنل انویسٹیگیشن برانچ نوید ارشاد نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران کیلئے پولیس لائنز بہاولپور میں دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سود مند سیشن میں منشیات ایکٹ سے متعلق مقدمہ درج ہونے سے ملزم کو سزا ہونے تک کے تمام مراحل پر تفصیلی گفتگو عمل میں لائی گئی ،موقعہ ملاحظہ، شواہد اکٹھے کرنا، مقدمہ کی ترتیب و تشکیل،پولیس فائل اور چالان مرتب کرنے کے تمام پہلو زیر بحث آئے۔پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پولیس تفتیش کے بنیادی نقائص کو اجاگر کیا تاکہ ان کی تصحیح کرکے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے جبکہ فرانزک سائنس ایجنسی کے افسران نے شواہد اکٹھے کرنے اور محفوظ پارسل جمع کرانے بارے گفتگو کی۔ سیشن میں خاص طور پر منشیات کے کیسز پر بات کی گئی۔ اس دوران منشیات ایکٹ میں نئے ترمیم شدہ ایکٹ کی مختلف شقوں پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت، ایس پی ریجنل انویسٹیگیشن برانچ نوید ارشاد، ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید، ڈی ایس پی لیگل توقیر انور اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر محمد وحید نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ اگر پولیس کی تفتیش جدید اور معیاری ہوگی تو کسی صورت ملزمان عدالتوں سے بری نہیں ہو سکتے۔ تربیتی سیشن کے آخر میں شرکا کا تجزیاتی ٹیسٹ بھی لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایس پی ریجنل انویسٹیگیشن برانچ نوید ارشاد نے اپنے وسیع تجربہ کی روشنی میں معیاری تفتیش کے مراحل ڈسکس کیے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس افسران کی ٹریننگ کا مقصد معاشرے کے جرائم پیشہ افراد جو کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں انکو عدالتوں کے ذریعے کیفر کرادر تک پہنچا کر معاشرے کے امن کو بحال رکھنا ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کی اس تباہی سے بچانا ہے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

image