PRESS RELEASE DATE 14.05.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(275)

مورخہ 15/05/2023

بھاولپور (      ) ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سول لائنز پولیس کی منشیات فروش خاتون کے خلاف کارروائی، لاکھوں روپے مالیتی 2200 گرام ہیروئن برآمد، ملزمہ بند حوالات۔ عوام الناس کا ایس ایچ او اور ٹیم کو خراج تحسین، منشیات جیسی لعنت سے نوجوان نسل کی تباہی کو روکنا مقصود ہے، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق ڈی پی او سید محمد عباس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس سلسلے میں تھانہ سول لائنز پولیس کی اسپیشل ٹیم نے منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ مخصوص انفارمیشن پر منشیات فروش خاتون نسیم کوثر زوجہ تنویر احمد جو کہ عباسیہ ٹائون کی رہائشی ہے کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمہ سے لاکھوں روپے مالیتی 2200 گرام ہیروئن موقع پر برآمد کر لی۔ملزمہ کا شوہر تنویر احمد بھی منشیات اپنی بیوی کے ذریعے فروخت کرواتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے شاندار کارکردگی پر تھانہ سول لائنز پولیس کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رہی گی۔ ایسے عناصر کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا ،منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(276)

مورخہ 15/05/2023

بہاولپور(      ) ڈی پی او سید محمد عباس کا پولیس تحفظ سینٹر کے حوالے سے واضح احکامات۔ پولیس تحفظ سینٹر اب تک 285ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات کے افراد کی قانونی، سماجی و معاشرتی مدد کر چکا ہے۔ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ڈی پی اوسید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بہاولپور میں تحفظ سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا۔ ڈی پی او کے خصوصی احکامات پر پولیس خدمت مرکز بہاولپور میں تحفظ سنٹر قائم کیا گیا تھا۔ تحفظ سنٹر ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں ، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی ، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں بہاولپور پولیس تحفظ سینٹر قائم ہونے کے پہلے دن سے لیکر اب تک 285ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات کے افراد کی قانونی، سماجی و معاشرتی مدد کر چکا ہے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ سینٹر سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور متاثرہ و مدد کے مستحق افراد کیلئے ایک پل کا کام کر رہا ہے۔ جس سے کسی بھی آنے والے سائل ، بچے ، نشے کے عادی افراد ، سماجی و معاشرتی طور پر نظر انداز افراد کو متعقلہ محکمہ یا این جی او کے سپرد کر کے تحفظ سینٹر کا نمائندہ اس کا فالواپ لیتا ہے تاکہ ان افراد کی فلاح و بہبود بہتر اور تیز ترین طور پر ہو سکے اور ایسے افراد معاشرے میں اپنا ایک مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کی میں خود روزانہ کی بنیاد پر پراگرس کا جائزہ لیتا ہوں۔ تاکہ اس کا اصل مقصد پورا ہو اور نظرانداز طبقات کی مکمل قانون،سماجی و معاشرتی مدد ہوتی رہے، عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

image