ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(277)
16-05-2023
بہاول پور( )پولیس پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم کی پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹ۔ ماہ مئی 2023کے پہلے 15دنوں میں کل 37257ایمرجنسی کالز میں سے 22860فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے، پولیس افسران 15کی کال پرفوری ریسپانس کریں،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر رسپانس میں سستی یا غفلت پر محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی،ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7ایکٹیو ہے۔ مئی کے پہلے 15دنوں میں پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل37257کالز موصول ہوئیں، جن میں 3148کالز پر فوری امداد جبکہ 1460کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 22860جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 58کالز موصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرا ت بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(278)
مورخہ 16/05/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی جانب سے پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ برخلاف پراپرٹی مقدمات تشکیل کرنے کے احکامات۔ ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت اور ڈی ایس پی لیگل کی افسران کو بریفنگ۔ عوام کو فوری اور معیاری ریلیف مہیا کرنا مقصد ہے۔ ڈی پی اوسید محمد عباس
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہریوں کو فوری اور معیاری ریلیف مہیا کرنے بارے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے سرکل اور تھانے کی سطح پر اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ برائے پراپرٹی مقدمات تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے، اس سلسلے میں تمام سرکلز میں انسپکٹر اور تھانوں کی سطح پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئیز تعینات کر دیے گئے۔ اس یونٹ کو جرم کی نوعیت کے مطابق دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری 1میں قتل دوران ڈکیتی، ڈکیتی و راہزنی اور وہیکل چھیننا جبکہ کیٹیگری 2میں وہیکل چوری، چوری اور نقب زنی شامل ہے۔ ایس پی سلمان لیاقت اور ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید نے نئے تعینات ہونے والے افسران کو پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں بریفنگ دی۔ جس کے دوران تفتیشی افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، پولیس فائل بنانا، شہادتیں اکٹھی کرنے اور پراپرٹی سے متعلق کیس کے تمام مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت نے کہا کہ اس سسٹم سے تفتیشی افسران اپنی تفتیشی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر سکتے ہیں جس سے وہ پراپرٹی سے متعلق مقدمات میں اپنی کارکردگی کو بہتر کر سکیں گے اس سے ناصرف عوام کا لوٹا ہوا مال واپس ان تک پہنچانے کے قابل ہونگے بلکہ ملزمان کو بھی معیاری تفتیش کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس یونٹ سے ملحقہ افسران کی روزانہ کی بنیاد پر پراگرس لی جائے گی۔ سرکل کی سطح پر آفیسر اس کا ذمہ دار ہوگا۔ جس سرکل کی کارکردگی بہتر ہوگی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اس کے برعکس ناقص کارکردگی پر سخت پوچھ گچھ ہوگی۔ اس یونٹ کا مقصد ہیکہ ہر تفتیشی اپنے کام میں ماہرانہ انداز سے کارکردگی کا مظاہرہ کرے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مہیا کیا جاسکے اور جرائم پیشہ افراد اپنے انجام کو پہنچیں۔ امید ہے اس کے ثمرات جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image