PRESS RELEASE DATE 17.05.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(279)

مورخہ 17/05/2023

بہاولپور(        ) ڈی پی او سید محمد عباس کے پریکٹیکل پولیسنگ کے حوالے سے احکامات، تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری شدہ 8موٹر سائیکل،موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لیے۔ موٹر سائیکل چور گینگ کے 04کارندے گرفتار، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس کروایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس پریکٹیکل ورک پر زور دیا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے اور مثبت اقدامات اٹھائے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ سول لائنز پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث نعمان عرف نومی گینگ کے 04ملزمان گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان سے علاقہ تھانہ سول لائنز کے مختلف مقدمات میں چوری شدہ 8عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیے۔ اس کے ساتھ ساتھ چوری شدہ 5عدد موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان تھانہ سول لائنز کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس بھر پور کوشش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں امن کی فضا برقرار رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ مستقبل میں ایسی مزید کارروائیاں کی جاکر جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر سول لائنز پولیس کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(280)

17-05-2023

بہاول پور(      )پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ 02روز میں 10ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ عباسنگر پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکمل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5کلو گرام بھنگ برآمد کرلی۔تھانہ عنائتی اور صدر یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد بلال اور راشد علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 78لیٹر شراب دیسی و لہن50لیٹر معہ 01چالو بھٹی برآمد کرلی۔ تھانہ سٹی یزمان،سمہ سٹہ اور مسافر خانہ پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04ملزمان محمد دلشاد، محمد اکبر، محمد فیصل اور رضوان شوکت کو گرفتار کر کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔جبکہ سول لائنز ،ڈیرہ نواب صاحب اور صدر یزمان پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے 03ملزمان محمد اصغر، محمد رفیق اور ارجن رام کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کو سماج دشمن عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

ترجمان بہاولپورپولیس 

**************************

 

image