ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(289)
22-05-2023
پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گذشتہ 20 روز کی کارکردگی ، 259 اشتہاری مجرمان سمیت 452 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج ۔ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس
بہاول پور()تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔تھانہ کینٹ ، سٹی احمد پور شرقیہ ، صدر احمد پور شرقیہ، ڈیرہ نواب اور دھوڑ کوٹ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 06مقدمات درج کرکے 31ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دا پر لگی ہوئی لاکھوں روپے رقم اور جوا کا سامان برآمد کرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو 31ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1390لیٹر دیسی شراب ، 110لیٹر لہن معہ 02چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 35 ملزمان کو گرفتار کر کے 05 کلو 840 گرام ہیروئین،32 کلو 710گرام چرس ، 05کلو بھنگ اور 86گرام آئس برآمد کر لی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 49 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 43عدد پسٹل 30بور، 02 رپیٹر،02رائفل اور 02ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''اے ''کے 17 اور ''بی''کے 242 سمیت 259مجرم اشتہاری جبکہ کیٹگری ''اے''کا 01اور کیٹگری ''بی''کے 41عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیا گیا ۔تھانہ کوتوالی اور سول لائنز پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی اطلاعات دینے پر 02ملزمان کو اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ عنائتی نے 01ملزم جبکہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(290)
22-05-2023
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس افسران کی ویلفیئر کے حوالے سے اقدامات، ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر ہیلتھ سکریننگ کا عمل جاری۔ پولیس افسران و جوانوں کو صحت کی بہترین سہولیات اور جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لیے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، ڈی پی او سید محمد عباس
بہاولپور( )تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس افسران کی صحت و تندروستی کیلئے جاری کردہ احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر بہاولپور پولیس لائن میں پولیس افسران و جوانوں کو صحت کی بہترین سہولیات اور جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لیے ہیلتھ سکریننگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس لائنز بہاولپور میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے ہیلتھ سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں مرحلہ وائز تمام پولیس افسران کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ کیمپ میں پولیس افسران کے سی بی سی، ایل ایف ٹیز، آر ایف ٹیز، یورک ایسڈ، بلڈ شوگر فاسٹنگ، ایچ بی اے ون سی، ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، لیپڈ پروفائل، ایچ آئی وی اور آنکھوں کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ متعدی بیماریوں کی تشخیص ہو سکے گی۔سکریننگ میں بعد از تشخیص پولیس افسران و جوانوں کا بالکل مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ملازمان کی ہیپاٹائٹس سے بچا کی ویکسینشن کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران کی سکریننگ ٹیسٹ کرنے کا مقصد افسران و اہلکاران کی صحت یابی بارے اندازہ لگانا ہے، اور ان کا علاج کروا کر ان کو صحت مند رکھنا ہے۔ پولیس افسران عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ پولیس کے جوان دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں اور شہریوں کی حفاظت امن و سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پولیس افسران کی صحت کا خاص خیال رکھنا لازمی ہے کیونکہ ایک صحت مند پولیس افسر ہی عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کر سکتا ہے۔
ترجمان پولیس بہاولپور
*************************
image