ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(292)
24-05-2023
یوم تکریم شہدا کے حوالے سے بہاولپور پولیس کے افسران کی پاک آرمی اور پنجاب پولیس کے شہدا کی آخری آرام گاہوں پر حاضری، درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔شہدا پاکستان کا فخر ہیں جو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔شہید ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی معیاری تفتیش سے متعلق احکامات کے تحت آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر یوم تکریم شہدا کے حوالے سے بہاولپور پولیس افسران نے پاک آرمی اور پنجاب پولیس کے شہدا کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دی۔ درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔ ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت نے آرمی افسران کے ساتھ شہید کے قبر مبارک پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی، ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا پاک آرمی اور شہدا پولیس ملک پاکستان کا فخر ہیں جو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، مجھے فخر ہے کہ میں ایسی بہادر فورس کا حصہ ہوں جس کے آفیسر یہ کہتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہو جاتے ہیں کہ جاں دی اسی کی تھی حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔ڈی پی او نے شہدا کی فیملی سے کہا محکمہ پولیس اور معاشرہ آپ کا مقروض ہے، آپ ہمیں ہر خوشی وغمی میں اپنے ساتھ پائیں گے۔ شہدا پاک آرمی اورشہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر اور محسن ہیں۔ہم اپنے شہدا کے لواحقین کے دکھ سکھ کے ضامن ہیں۔اللہ تعالی کے حضور دعا ہے کہ وہ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے اور مزید جذبہ سے فرائض سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image