PRESS RELEASE DATE 25.05.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(293)

25-05-2023

بہاولپور(         )ملک بھر کی طرح ضلع بہاولپور میں بھی شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تکریم شہدا عقیدت و احترام سے منایا گیا۔یادگار شہدا پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔شہدا ہمارا سرمایہ ہیں چاہے وہ افواج پاکستان کے ہوں یا پولیس کے، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔آرپی او رائے بابر سعید 

تفصیل کیمطابق آرپی او رائے بابر سعید نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تکریم شہدا کے حوالے سے پولیس لائنز بہاولپور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ یوم تکریم شہدا کے موقع پر پولیس لائنز بہاولپور میں یاد گار شہدا پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیااور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔پاک آرمی کے جی او سی26div میجر جنرل شاہد پرویز، بریگیڈیئر 53بریگیڈ،آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور کمشنر بہاولپور اور ڈاکٹر احتشام انور نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انورجپہ اور ایس پی انوسٹی گیشن سلمان لیاقت بھی موجود تھے۔اس تقریب میں شہدا پولیس کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔جی او سی 26 div میجر جنرل شاہد پرویز نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کا دن قوم کا شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کادن ہے،افواج پاکستان ملک کا دفاع جبکہ پولیس پورے پاکستان میں شہریوں کے عزت،جان و مال کی حفاظت کر رہی ہے۔افواج پاکستان کے شہدا نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں،اس مقصد کیلئے پولیس کے بھی بہت سے جوان شہید ہوئے۔شہدا افواج نے دشمنوں کے پروپیگنڈے اورمنصوبوں کو ناکام بنایا،ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے،میں اپنے ان جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک و قوم کی بقا کیلئے اپنی فیملیز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہماراسرمایہ ہیں چاہے وہ افواج پاکستان کے ہوں یا پولیس کے،ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کے نظریات کو برقرار رکھنے کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے،شہدا پاکستان ہمارے ہیرو ہیں۔اس دن کو منانے کا مقصد شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ شہدا اور ان کی فیملیز پاکستان کا فخر ہیں،یقینا بہت سی ماں نے اپنے بیٹے،بہنوں نے اپنے بھائی اور بیٹیوں نے اپنے باپ کھود ئیے ہیں جن کا ازالہ کبھی نہیں کیا جا سکتا آئیے آج ہم سب ملکر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے شہدا کواچھے الفاظ میں نہ صرف یاد رکھیں گے بلکہ انہیں ہمیشہ عزت و تکریم دیں گے۔تقریب کے اختتام پر پاک آرمی کے جی او سی 26 div میجر جنرل شاہد پرویز، بریگیڈیئر 53 بریگیڈ،آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور کمشنر بہاولپور اور ڈاکٹر احتشام انور نے شہدا پولیس کی فیملیز میں تحائف تقسیم کئے۔آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید فوج کے شہید کیپٹن سلمان فاروق لودھی اور حوالدار سخاوت حسین کے گھر بھی گئے ان کی فیملیز سے ملاقات کی،پھولوں کے گلدستے اور تحائف دئیے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

image