ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(294)
مورخہ 26/05/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد ۔ سول لائنز پولیس نے قحبہ خانے سے 7ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ معاشرتی جرائم ہی معاشرے کی اصل بدامنی کی وجہ ہیں، بھرپور ایکشن جاری رکھا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سی آئی اے سٹاف اور تھانہ سول لائنز پولیس نے مشترکہ کامیاب کارروائی کی۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عرفان عرف فانی اور محمد اعجاز کو گرفتار کر کے قبضہ سے 02کلو 680گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ عباسنگر اور قائمپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد شیراز اور محبوب عرف بگو کو گرفتار کر کے قبضہ سے 35لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ تھانہ سٹی حاصلپور اور ڈیرہ نواب پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 02 ملزمان غلام جعفر اور محمد صابر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد ریوالور 32بوراور 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ اس کے علاوہ تھانہ سول لائنز پولیس نے قبحہ خانہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 07مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم ہی اصل میں معاشرے کی بدامنی کی وجہ ہیں، جن کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(295)
26-05-2023
بہاول پور( )جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کوچیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(296)
26-05-2023
بہاول پور ( )تھانہ کوتوالی پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف بھر پور کارروائی ،پتنگ بنانے والی فیکٹری سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگ اور جان لیوا کیمیکل ڈور برآمد۔ پتنگ بازوں اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی پتنگ بازی و پتنگ سازی سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے پولیس کو اس ضمن میں کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس کے نتیجہ میں تھانہ کوتوالی پولیس نے اسپیشل انفارمیشن پر پتنگ ساز منی کارخانے پر ریڈ کیا،دوران کارروائی کارخانے سے سینکڑوں کی تعداد میں تیار پتنگیں برآمد کر لیں۔ ہزاروں کی تعداد میں زیر تیار پتنگیں اور بھاری مقدار میں پتنگیں تیار کرنے کا میٹیریل بھی برآمد کر لیا ۔دھاتی ڈور اور چرخیوں کی بھاری کھیپ بھی موقع سے قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس نے ملزم محمد عاطف عرف عاطی مہاجر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنا انتہائی ممنوع ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ جرم ہے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ کوتوالی پولیس کو اس کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image