ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(297)
مورخہ 27/05/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد ۔ سول لائنز پولیس نے قحبہ خانے سے 5ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ معاشرتی جرائم ہی معاشرے کی اصل بدامنی کی وجہ ہیں، بھرپور ایکشن جاری رکھا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01ملزم محمد مشتاق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے بھی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 01ملزم محمد حنیف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01عدد رائفل برآمد کرلی۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جوا کھیلتے ہوئے 01ملزم سہیل اشرف کو گرفتار کر کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ تھانہ سول لائنز پولیس نے قبحہ خانہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم ہی اصل میں معاشرے کی بدامنی کی وجہ ہیں، جن کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************
image