ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(299)
29-05-2023
پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ 02روز میں 28ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔
بہاول پور( )تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صدربہاولپور، ڈیرہ نواب صاحب اور صدر یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم اجمل، مشتاق اور کامران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2660گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ عبا س نگرپولیس نے شراب فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی۔تھانہ کنٹ، ڈیراور، صدر بہاولپور، عباسنگر، صدر یزمان پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالمجید، آصف، ذاہد، سہیل کٹانہ ، اعجاز اور عاشق علی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور اوررپیٹر12 بور برآمد کر لیا۔اسی طرح نیشل ایکشن پالان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اوچ شریف پولیس نے پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر اکمل کو گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے قحبہ خانہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 05ملزمان اور بغداد الجدید پولیس نے قمار بازی ایکٹ کی کاروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ تھانہ چنی گوٹھ ، مسافر خانہ اور سٹی حاصلپورپولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ملزمان اظہر، غلام محمد، سہیل اور زاہد کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کو سماج دشمن عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس
****************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(300)
مورخہ 29/05/2023
ڈی پی او سید محمد عباس نے پولیس افسران کو اہم تنصیںات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دے دیا۔ عدالتوں، مالیاتی اداروں، پولیس کی تنصیبات اور غیر ملکی باشندوں کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سیکیورٹی بارے ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے پولیس افسران اور سیکیورٹی برانچ کو ضلع بھر کی اہم تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دے دیا، ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ ، ضلعی عدالتوں، اسٹیٹ بینک، سولر پارک، پولیس کی تنصیبات اور غیر ملکی باشندوں کی رہائش گاہوں کے علاوہ دیگر ایسے مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، دیگر سسٹر ایجنسیز کی مدد سے ایسی جگہوں کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا جائے، کسی بھی غیر متعلقہ اور مشکوک افراد کو اردگرد منڈلانے کی اجازتِ نہ دی جائے، جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی مدد سے کڑی نگرانی کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اہم تنصیبات پر تعینات پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کے کوائف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات میں سرپرائز وزٹ کیے جائیں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو الرٹ رہنے بارے سخت ہدایات جاری کی جائیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم الرٹ اور تسلسل سے فرائض سرانجام دیں گے تو شرپسند عناصر کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت پر ذمہ داران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************
image