ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(301)
مورخہ 30/05/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں دیسی شراب و چرس برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان مختیار حسین، جعفر حسین، مجاہد حسین اور شیراز بلوچ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 230لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔تھانہ مسافر خانہ اور اوچشریف پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان راشد عباسی اور عدنان راجپوت کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2کلو 200گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم ہی اصل میں معاشرے کی بدامنی کی وجہ ہیں، جن کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
****************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(302)
30-05-2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع کے تمام تجارتی مراکز اور بڑی چھوٹی مارکیٹوں کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دئیے، ایس ڈی پی اوز تجارتی مراکز، کاروباری مارکیٹوں کا سیکیورٹی آڈٹ کریں اور تاجر تنظیموں کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں۔ پٹرولنگ کرنے والے پولیس افسران اپنے علاقوں کے تجارتی مراکز کی سیکیورٹی چیکنگ کے ذمہ دار بھی ہوں گے، پولیس افسران تاجر برادری کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں لیں، ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس معاشرے کے ہر طبقہ کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے ضلع بھر کے اہم تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلع پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی موثر سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ تاجر اور چھوٹے دوکاندار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر اور چھوٹے دوکاندار مکمل احساس تحفظ کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں، ڈی پی او نے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وہ تمام ایس اوپیز پورے ہونے چاہیں جنہیں تجارتی مراکز کی سیکورٹی کے حوالے سے لازمی قرار دیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ پر جو افسران مامور ہوں گے وہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیکنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے، ڈی پی او نے کہا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس والے ہوں یا تاجر برادری کے نجی سیکیورٹی گارڈز، سب کا ہر قسم کے حالات کے حوالے سے تیار اور ہائی الرٹ رہنا ضروری ہے، ڈی پی او نے مزید ہدایت جاری کیں کہ ایس ڈی پی اوز خود نکلیں اپنے سرکلز میں واقع تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیک کریں، پولیس افسران کاروباری برادری سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدمات سے آگاہ کریں، بہاولپور پولیس تاجر برادری کے ساتھ مل کر اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
****************************
image