ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(305)
مورخہ 01/06/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے شراب اور منشیات برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حیدر عباس اور حشمت خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 50لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔تھانہ صدر حاصلپور پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01ملزم محمد فیاض کو گرفتار کر کے قبضہ سے 200گرام چرس برآمد کر لی۔اس کے علاوہ تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی کے مرتکب ڈرائیور محمد رشید کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(306)
01.06.2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات، تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے اور زیر تکمیل مقدمات کو یکسو کرنے کے احکامات، انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مقدمات کو متعینہ وقت میں تکمیل کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات جاری کیں۔نیز تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے اور زیرتکمیل مقدمات کو یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ 3مہینے سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ مقدمات کو دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ عدم گرفتار ملزمان، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسی طرح ایسے مقدمات جو کہ تکمیل ہو چکے ہیں ان کو ہر صورت فوری طور پر عدالت بھجوایا جائے تاکہ ان پر کیس ٹرائل شروع ہو سکے۔ ڈی پی او کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کرنے کا طریقہ کار واضع کیا گیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ لہذا تمام افسران ان ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************************
image