ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(308)
2023-06-04
بہاولپور( )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، ماہ مئی 2023 میں بہاولپور پولیس نے 432 مجرمان اشتہاری اور 67 عدالتی مفرور گرفتار۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ مئی 2023 میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے A کیٹگری کے 25 مجرمان اشتہاری اور B کیٹگری کے 407 مجرمان اشتہاری سمیت کل 432 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے A کیٹگری کا 01 جبکہ B کیٹگری کے 66 عدالتی مفروران سمیت کل 67 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے جس کی پیش نظر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت احتساب کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(309)
04-06-2023
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت، دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ ساتھ مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس۔
بہاول پور( )تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے، چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(310)
2023-06-04
بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سٹی حاصلپور اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کی کامیاب کارروائیاں، چوری شدہ و چھینا گیا مال مسروقہ برآمد، ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے شہریوں کا لوٹا ہوا مال واپس کروانا ہی پریکٹیکل پولیسنگ کی اصل روح ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات کے پیش نظر ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے اور لوٹا ہوا مال اصل مالکان کے حوالے کرنے کے سخت احکامات جاری کیے تھے، جس پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے ڈکیتی کرکے موٹر سائیکل و دیگر سامان چھیننے والے ملزمان کو مختلف مقدمات میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے ایک موٹر سائیکل، نقدی 76 ہزار روپے، ایک پسٹل 30 بور اور ایک بندوق 12 بور برآمد کر لی۔ ملزمان ناجائز اسلحہ واردات میں استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ حاصلپور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ اسی طرح تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری کرنے والا گینگ گرفتار کیا جس سے تین عدد ڈکیتی و چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ ملزمان سے ایک پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل و مال مقدمہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرلیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے شہریوں کا لوٹا ہوا مال واپس کروانا ہی پریکٹیکل پولیسنگ کی اصل روح ہے۔ اس سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے اور امن کی فضا قائم رہتی ہے۔ ڈی پی او نے کامیاب کارروائی کرنے پر ایس ایچ اوز سٹی حاصلپور و سٹی احمد پور شرقیہ کو شاباش دی۔
ترجمان پولیس بہاولپور
**********************
image